منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

سرینگر میں جی20کا انعقاد ایک اہم موڑ تھا:ایل جی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-26
in ٹاپ سٹوری
A A
سرینگر میں جی20کا انعقاد ایک اہم موڑ تھا:ایل جی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

سرینگر/26جون
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ گزشتہ سال سرینگر میں جی ٹو ورکنگ گروپ کا کامیاب اور پرامن اجلاس مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سیاحت کی صلاحیت کو بڑھانے اور کبھی مشکلات کا شکار سیاحتی صنعت سے داغ مٹانے میں ایک اہم موڑ تھا۔
سنہا نے کہا کہ جی 20 اجلاس کے بعد غیر ملکی اور ملکی سیاح بڑی تعداد میں جموں و کشمیر کا رخ کرنے لگے۔
مشہور ڈل جھیل کے کنارے شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں دو روزہ جموں و کشمیر ٹورازم ڈیولپمنٹ کنکلیو 2024 سے خطاب کرتے ہوئے ایل جی نے کہا کہ جموں و کشمیر کی سیاحتکی صنعت میں گزشتہ چند سالوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلی آئی ہے۔انہوں نے کہا ”جموں و کشمیر کے سیاحتی شعبے کو حقیقی طور پر فروغ دینے کے لئے ایک اہم موڑ گزشتہ سال سرینگر میں جی 20 ٹورازم ورکنگ گروپ کا کامیاب اور پرامن اجلاس تھا۔ جن لوگوں نے ورکنگ گروپ کی میٹنگ میں حصہ لیا وہ جموں و کشمیر کی سیاحت کے برانڈ ایمبیسیڈر بن گئے“۔
ایل جی سنہا نے کہا کہ سرینگر میں جی 20 ورکنگ گروپ کے اجلاس کے بعد غیر ملکی اور ملکی سیاحوں کی آمد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سرینگر میں ٹورازم ورکنگ گروپ کے اجلاس میں شرکت کرنے والوں نے کشمیر کی مہمان نوازی اور خوبصورتی کی تعریف کی تھی۔ انہوں نے جو بات پھیلائی ہے اس کا نتیجہ ہمارے سامنے ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اگرچہ سیاحت کا شعبہ جموں و کشمیر کی معیشت میں حصہ ڈالتا ہے ، لیکن زراعت اور متعلقہ شعبوں میں بھی مرکز کے زیر انتظام علاقے کی معیشت کو فروغ دینے کے لئے روزگار پیدا کرنے کی بہت زیادہ صلاحیت ہے۔ ان کاکہنا تھا”میں نے کچھ نوجوانوں سے ملاقات کی جنہوں نے اپنی سرکاری نوکریوں کو بیچ میں ہی چھوڑ دیا اور زراعت اور متعلقہ شعبوں میں اپنا مستقبل سنوار لیا۔ آج وہ درجنوں دیگر نوجوانوں کو بھی روزگار فراہم کرتے ہیں“۔
ایل جی نے کچھ لوگوں پر طنز کیا، جو ان کے مطابق ہر فن مولا‘ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ذہنیت کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا”ایک معروف ہوٹل مالک مشتاق چایا جو سرینگر کی آدھی زمین کے مالک ہیں۔ ایک دن میرے پاس آئے اور اپنا دفتر قائم کرنے کے لئے زمین مانگی۔ میں نے ان سے کہا کہ مجھے حکومت کے لئے ان سے ایک کنال کی ضرورت ہے“۔
’متنازعہ جائیدادوں‘ والے لوگوں کے بارے میں ایل جی نے کہا کہ ان جائیدادوں کی شناخت کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ ہم بے گناہوں کو نہ چھونے کے اپنے عزم پر قائم ہیں لیکن ملزمین اور امن کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔
سری نگر کے ٹٹو گراو¿نڈ کے بارے میں جو 50 سال بعد فوج نے خالی کیا‘ ایل جی نے کہا کہ اس جگہ آرٹ تفریحی پارک کی شروعات ہوگی جہاں سیاح پورا دن گزارنا پسند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سری نگر جلد ہی لاکھوں سیاحوں کی میزبانی کرے گا کیونکہ تزئین و آرائش شدہ ٹٹو گراو¿نڈ کی تعمیر کی گئی ہے۔
پولو ویو سرینگر کی تزئین و آرائش کے بارے میں ایل جی نے کہا کہ انہوں نے بازار کے دکانداروں سے ملاقات کی اور معلوم ہوا کہ سیاحوں کے رش کی وجہ سے ان کا کاروبار تین گنا بڑھ گیا ہے۔
ایل جی نے اجلاس کے شرکاءاور اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ روحانی سیاحت، ایڈونچر ٹورازم، سمر ٹورازم، ایکو ٹورازم، وائلڈ لائف ٹورازم، مذہبی سیاحت، برڈ واچنگ اور ایگریکلچر ٹورازم کے فروغ کے لیے روڈ میپ تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں 130 ملین ڈالر کی شادی کی صنعت ہے اور جموں و کشمیر شادی کی بہترین منزل ہے۔ مجھے امید ہے کہ جموں و کشمیر کو اس بڑی صنعت سے اس کا حصہ ملے گا۔
یہ بتاتے ہوئے کہ جموں و کشمیر کو ہماچل، پنجاب اور ہریانہ کے مقابلے میں ملک میں سب سے سستی بجلی مل رہی ہے، ایل جی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جرائم کی شرح ملک میں سب سے کم ہے اور سب کے لئے محفوظ ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر میں جی20کا انعقاد ایک اہم موڑ تھا:ایل جی

Next Post

اونٹ رے اونٹ تیری…

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
ٹاپ سٹوری

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

2025-07-06
’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘
ٹاپ سٹوری

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

2025-07-05
۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی
ٹاپ سٹوری

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

2025-07-04
شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل
ٹاپ سٹوری

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

2025-07-01
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’دہشت گردی کے متاثرین کیلئے انصاف کا انتظار ختم‘

2025-06-30
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا:ایل جی کی سول سوسائٹی سے مشاورت

2025-06-29
مہاراشٹراسیاسی بحران:ممبران کی خرید و فروخت کوئی نئی بات نہیں :عمر
اہم ترین

ریاست کا درجہ بحال کرنے پر بحث اب جلد ختم ہونی چاہیے: وزیر اعلیٰ

2025-06-27
لیفٹیننٹ گورنر نے یونیفائیڈ ہیڈکواٹرز میٹنگ کی صدارت کی
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا پر ایل جی سیاسی قیادت سے ملاقی

2025-06-27
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

اونٹ رے اونٹ تیری…

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.