جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

حج۲۰۲۴:مقدس فریضہ کی ادائیگی کے دوران۹۸ ہندوستانیوں کی موت

حج کوسردیوں کے موسم میں آنے میں مزید آٹھ سال لگیں گے‘ جس کا آغاز ہجری سال۱۹۵۴ ہجری سے شروع ہوگا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-22
in اہم ترین
A A
حج۲۰۲۴:مقدس فریضہ کی ادائیگی کے دوران۹۸ ہندوستانیوں کی موت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

نئی دہلی//
وزارت خارجہ نے جمعہ کو کہا کہ مسلمانوں کے سالانہ حج کے دوران ۹۸ ہندوستانیوں کی موت ہو گئی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ گزشتہ سال پورے حج مدت میں ہندوستانیوں کی کل اموات ۱۸۷ تھیں۔
جیسوال نے کہا کہ اس سال۱۷۵۰۰۰ ہندوستانی عازمین حج کیلئے مکہ مکرمہ گئے تھے۔ حج کی مدت۹ مئی سے ۲۲ جولائی تک ہے۔ اس سال اب تک ۹۸؍ اموات کی اطلاع ملی ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ کاکہنا تھا کہ یہ اموات قدرتی وجوہات، دائمی بیماریوں اور بڑھاپے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ جیسوال نے اپنی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ عرفات کے دن چھ افراد ہلاک ہوئے اور چار حادثات سے متعلق اموات تھیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان حج کے دوران ہندوستانیوں کی موت کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ فوت ہوئے ۹۸ ہندوستانی حجاج میں سے ۱۰ کا تعلق کشمیر سے ہے جس میں راولپورہ کا ایک جوڑا بھی شامل ہے ۔ان کی موت رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں شدید گرمی کی وجہ سے ہو ئی ۔
اس دوران سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ہم ہر سال حج سیزن کو گرمیوں سے نکل کر سردیوں کی طرف منتقل ہوتا دیکھ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سترہ سال کے بعد حج سیزن سردیوں میں آئے گا۔
خیال رہے کہ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس وقت حج سیزن جاری ہے اور حجاج کرام مناسک حج کے آخری ایام کی عبادات میں مصروف ہیں۔ اس سال حج سیزن پر غیر معمولی گرمی دیکھنے میں آئی ہے۔
شدید گرم موسم کے پیش نظر سعودی وزارت صحت نے حجاج کرام کو سن اسٹروک سے بچانے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے تھے۔
اسی حوالے سے سعودی قومی مرکز برائے موسمیات کے سرکاری ترجمان حسین القحطانی نے انکشاف کیا کہ آئندہ برس کا حج موسم گرما میں آخری حج ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ۱۷ سال بعد موسم گرما میں حج نہیں کریں گے۔
القحطانی نے مزید کہا کہ حج اگلے سال کے بعد ۱۴۴۷ ہجری سے شروع ہوکر ۸ سال کے عرصے کے لیے موسم بہار میں منتقل ہوگا اور اس کے بعد مزید ۸سالوں میں حج کا موسم سردیوں کے موسم میں آئے گا۔ان کاکہنا تھا’’ اس طرح ہم ۱۶ سال کی مدت کے لیے گرمیوں کے موسم میں حج کو مکمل طور پر الوداع کریں گے‘‘۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں گرمیوں میں اوسط درجہ حرارت۴۵ تا۴۷ ڈگری سیٹی گریڈ کیدرمیان ہوتا ہے۔
درایں اثناء سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے رکن اور موسمیاتی تبدیلی کے محقق ڈاکٹر منصور المزروعی نے کہا کہ حج کا موسم اس وقت گرمیوں میں آتا ہے، جبکہ اگلے سال بھی موسم گرما میں ہوگا۔ اس کے بعد بہ تدریج حج سیزن موسم بہار میں منتقل ہونا شروع ہوگا اور آٹھ سال موسم بہار میں حج جاری رہے گا۔
المزروعی کہتے ہیں کہ حج کوسردیوں کے موسم میں آنے میں مزید آٹھ سال لگیں گے۔ جس کا آغاز ہجری سال۱۹۵۴ ہجری سے شروع ہونے والا حج سیزن۱۴۶۱ھ تک سردیوں میں رہے گا۔۱۴۶۲ اور ۱۴۶۹ہجری کے درمیان کا عرصہ خزاں کے حج سیزن پر مشتمل ہوگا۔ س طرح یہ چار موسم ۳۳ ہجری سالوں میں مکمل ہو کر ۱۴۷۰ ہجری کو ایک بار پھر حج سیزن گرمیوں میں آئے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعظم نے سری نگر میں طلبا کے ساتھ سلفیاں لیں

Next Post

ڈوڈہ میں تین ملی ٹینٹ معاونین گرفتار :پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ

ڈوڈہ میں تین ملی ٹینٹ معاونین گرفتار :پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.