جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

این ای ای ٹی پیپر لیک کے قصورواروں کو پکڑنا ضروری ہے : راہل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-21
in قومی خبریں
A A
لداخ کے لوگوں کی آواز کو دبایا جا رہا ہے©:راہل گاندھی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے

نئی دہلی//) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ میڈیکل انٹرنس ایگزامینیشن (این ای ای ٹی) کا پرچہ لیک ہونے سے لاکھوں بچوں کا مستقبل تباہ ہوگیا ہے اس لئے اس جرم کے قصورواروں کو فوری طور پر گرفتار کرکے انہیں سخت سزا دینے کی ضرورت ہے ۔
جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ پیپر لیک ایک خطرناک بیماری ہے اور اس کی لیبارٹری پہلے گجرات میں تھی اور پھر یہ بڑے پیمانے پر مدھیہ پردیش اور اتر پردیش میں پھیل گئی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جس کو گجرات ماڈل کہتی ہے ، اس کے بارے میں وزیر اعظم نریندر مودی کو بتانا چاہیے کہ کیا یہ ان کا گجرات ماڈل ہے اور وہ پیپر لیک جیسی بیماریاں پھیلا کر ملک کے مستقبل سے کھلواڑ کر رہے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت کی وجہ سے ملک میں تعلیمی، قومی اور ادارہ جاتی بحران چل رہا ہے ۔ یہ تمام بحران بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔ ویاپم گھوٹالہ مدھیہ پردیش میں ہوا ہے اور اب بی جے پی حکومت اس ویاپم گھوٹالے کو پورے ملک میں پھیلا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ایک مخصوص نظریے کے لوگوں کو ان اداروں میں رکھا جائے گا یہ بیماری پھیلتی رہے گی۔ جب تک اس نظریے کے لوگ ان اداروں میں موجود رہیں گے ، پیپر لیک جیسے بحران سے نجات نہیں ملے گی۔
پیپر لیک کو روکنے میں ناکام ہونے پر وزیر اعظم پر طنز کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا ‘‘بھارت جوڑو نیا ئے یاترا’’ کے دوران ہزاروں طلبہ نے پیپر لیک ہونے کی شکایت کی تھی۔ اب ملک میں این ای ای ٹی اور این ای ٹی ۔ یو جی سی کے پرچے لیک ہو گئے ہیں۔ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ مسٹر مودی جنگ روک دیتے ہیں لیکن وہ پیپر لیک کو نہیں روک پا رہے ہیں یا وہ پیپر لیک کو روکنا نہیں چاہتے ہیں۔ ویاپم گھوٹالہ مدھیہ پردیش میں ہوا، جسے نریندر مودی پورے ملک میں پھیلا رہے ہیں۔ آج ایک تنظیم نے نظام تعلیم کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے ۔ ہر عہدے پر اپنے لوگوں کو تعینات کردیا ہے ۔ ہمیں اس نظام کو پلٹنا ہے ۔ جب تک یہ لوگ سسٹم میں رہیں گے ، پیپر لیک ہونا لازمی ہے ۔
مسٹر راہل نے کہا "کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں لکھا ہے کہ پیپر لیک کے بعد کارروائی کرنے کے علاوہ، پیپر لیک کو روکنے کے لیے سسٹم کو دوبارہ ڈیزائن کرنا بھی بہت ضروری ہے ۔ اپوزیشن پارٹیاں دباؤ ڈال کر حکومت سے یہ دونوں کام کروانے کی کوشش کرے گی۔ پیپر لیک کرنا ملک دشمنی ہے ۔ اس سے نوجوانوں کو بہت تکلیف ہوتی ہے ۔ اس لیے پیپر لیک کے ذمہ داروں کو پکڑ کر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آسٹریلوی کپتان مچل مارش بولنگ کرانے کیلئے فٹ قرار

Next Post

ملک کی ترقی کا اندازہ معذور افراد کے تئیں حساسیت سے لگایا جا سکتا ہے : مرمو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

Randhir-Jaiswal
قومی خبریں

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

2025-05-15
پر امن اور ترقی یافتہ جموں کشمیر‘ مرکزی حکومت کی تر جیح :اٹھوالے
قومی خبریں

پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے

2025-05-15
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

کانگریس لیڈر فوج کی بہادری کو سیاست کے ترازو پر تول رہے ہیں: شیو راج

2025-05-15
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم
قومی خبریں

چھٹا سیمی کنڈکٹر یونٹ زیور میں قائم کیا جائے گا

2025-05-15
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

2025-05-14
آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

2025-05-14
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

ہماری فوج ہندوستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے: ریکھا گپتا

2025-05-14
Amit shah
قومی خبریں

پڈوچیری میں جلد ہی تین نئے فوجداری قوانین نافذ کیے جانے چاہئیں: شاہ

2025-05-14
Next Post
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘

ملک کی ترقی کا اندازہ معذور افراد کے تئیں حساسیت سے لگایا جا سکتا ہے : مرمو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.