منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

پیوٹن نے یوکرین کا تنازع حل کرنے کیلئے نیا امن فارمولہ پیش کردیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-16
in عالمی خبریں
A A
یوکرین کے غیر مسلح ہونے تک جنگ جاری رکھیں گے: پوتین
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

ماسکو//
روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے یوکرین کا تنازع حل کرنے کیلئے نیا امن فارمولہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یوکرینی افواج روس سے الحاق کرنے والے یوکرینی علاقوں ڈونیٹسک، لوہانسک، خیرسون اور زاپورزیا سے مکمل طور پر نکل جائیں اور یوکرین نیٹو میں شمولیت سے انکار کرے تو اس کے بعد ماسکو جنگ بندی کردے گا اور بات چیت کا آغاز کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین سے متعلق سمجھوتوں کو عالمی معاہدے بنانا ہوگا، جس میں کرایمیا اور سیوستوپول کو بھی روسی علاقے تسلیم کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ روس تاریخ کا سانحہ سے بھرا صفحہ پلٹ کر یوکرین اور یورپ سے تعلقات بتدریج بہتر کرنا چاہتا ہے، تاہم اگر یوکرین اور مغرب بات چیت کی پیشکش کو مسترد کرتے ہیں تو وہی خون خرابے کے ذمہ دار ہوں گے۔
صدر پیوٹن نے کہا کہ روس پہلے روز سے امن چاہتا ہے مگر مغرب نہ صرف روس کے مفادات کو نظر انداز کررہا ہے بلکہ یوکرین کو روس سے مذاکرات کرنے سے بھی روک رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ احمقانہ لگتا ہے کہ ایک طرف یوکرین پر روس سے بات کرنے پر ممانعت ہے اور ساتھ ہی ماسکو سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ بات چیت کرے، پھر کہہ دیا جاتا ہے کہ روس نے بات چیت سے انکار کردیا ہے۔
صدر پیوٹن نے توقع ظاہر کی کہ یوکرین اپنے قومی مفاد میں اس نتیجے پر پہنچے گا کہ بات چیت کرے۔
پیوٹن نے کہا کہ وہ مسئلہ کو منجمد کرنا نہیں ختم کرنا چاہتے ہیں، لیکن اس کے لیے یوکرین نیوٹرل، غیروابستہ، غیر ایٹمی ملک بنے، غیرفوجی اور غیر نازی بھی ہو۔
صدر پیوٹن نے واضح کیا کہ قانونی طور پر یوکرین کی پارلیمنٹ سے بات چیت کی جاسکتی ہے، تاہم انہوں نے موجودہ صدر کے بارے میں کہا کہ زیلنسکی کی قانونی حیثیت بحال نہیں ہوسکتی۔
پیوٹن کا کہنا تھا کہ سن دو ہزار اکیس بائیس کے سیکیورٹی پروٹوکول پر واپسی ناممکن ہے تاہم بات چیت کے بنیادی اصول وہی رہیں گے۔
سن دو ہزار اکیس میں صدر پیوٹن نے بات چیت کیلئے بنیادی شرط رکھی تھی کہ نیٹو کو اپنے فوجی انفرااسٹرکچر کو انیس سو ستانوے کی پوزیشن پر واپس لے جانا ہوگا۔
انیس سو ننانوے میں ہنگری، پولینڈ اور جمہوریہ چیک نیٹو میں شامل ہوگئے تھے اور سن دوہزار چار میں بلغاریہ، لیٹویا، لیتھوینیا، رومانیہ، سلواکیہ، سلوینیا اور اسٹونیا بھی نیٹو کا حصہ بنادیے گئے تھے۔
سن دوہزار نو میں البانیا اور کروشیا، سن دو ہزار تیرہ میں مونٹی نیگرو اور سن دوہزار بیس میں شمالی مقدونیہ بھی نیٹو کاحصہ بن گئے۔ اور نیٹو کی اوپن ڈور پالیسی جاری ہے۔
روس کے صدر نے خبردار کیا کہ یوکرین تنازع روس سے مخلصانہ بات چیت کیے بغیر کبھی حل نہیں ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سعودی عرب حج سیزن کے اخراجات کا حساب نہیں کرتا وزیر اطلاعات

Next Post

روس میں یوکرین کی گولہ باری سے 4 افراد ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

یوکرین خوفناک اقدام کرسکتا ہے، روس کا انتباہ
عالمی خبریں

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

2025-05-13
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

2025-05-13
امریکا اور چین میں کشیدگی دنیا کو تباہ کرسکتی ہے: کسنجر
عالمی خبریں

امریکا اور چین نے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا

2025-05-13
سوڈان، سیلاب اور طوفان سے 99 افراد لقمہ اجل
عالمی خبریں

کانگو میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے ناراضگی، براہ راست رابطہ منقطع کر دیا

2025-05-12
عالمی خبریں

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا اسرائیل کا دورہ اچانک منسوخ

2025-05-12
شروعاتی کاروبارمیں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان
عالمی خبریں

امریکا-برطانیہ معاہدے کا اثر

2025-05-12
حج۲۰۲۴:۱۸ لاکھ۳۳ ہزار۱۴۶ عازمین نے فریضہ حج ادا کیا
عالمی خبریں

عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج آپریشنل پلان کا آغاز

2025-05-12
Next Post
یوکرین خوفناک اقدام کرسکتا ہے، روس کا انتباہ

روس میں یوکرین کی گولہ باری سے 4 افراد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.