جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

رائے بریلی اور وایناڈ کے بارے میں تذبذب میں ہوں:راہل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-13
in مقامی خبریں
A A
پاک چین کو ایک ہونے سے روکنے کی پالیسی پر کام کرنے کی ضرورت تھی:راہل

Rahul Gandhi

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

نئی دہلی///
کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کو کہا کہ انہوں نے کیرالہ کے وایناڈ اور اتر پردیش کی رائے بریلی پارلیمانی سیٹ سے لوک سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے اور ضابطے کے مطابق انہیں ایک سیٹ چھوڑنی ہے لیکن سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہ لوک سبھا میں کس سیٹ کی نمائندگی کریں۔
گاندھی نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ایکس‘پر اپنے تذبذب کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’میرے پاس ایک مسئلہ ہے کہ میں وایناڈ کی نمائندگی کروں یا رائے بریلی کی نمائندگی کروں ‘‘۔
کانگریس کے لیڈر نے کہا’’بدقسمتی سے وزیر اعظم کی طرح مجھے خدا کی طرف سے ہدایت نہیں ملی ہے کیونکہ میں انسان ہوں‘‘۔ انہوں نے مزید کہا’’میں بایولوجیکل ہوں، میں کوئی فیصلہ نہیں کرتا، مجھے خدا کی طرف سے زمین پر رکھا گیا ہے وہی ہے جو فیصلے کرتا ہے ‘‘۔
گاندھی نے طنزیہ انداز میں کہا’’ان کے پاس ایک عجیب ’خدا‘ہے جو انہیں امبانی اور اڈانی کے حق میں تمام فیصلے کرنے پر مجبور کرتا ہے ۔ وہ ان سے کہتا ہے کہ وہ ممبئی ہوائی اڈہ، لکھنو ہوائی اڈہ اور پاور پلانٹ اڈانی کو دے دیں اور اگنی ور جیسی اسکیموں میں ان کی مدد کریں‘‘۔
کانگریسی لیڈر نے کہا’’بدقسمتی سے مجھے خدا کی طرف سے ہدایات لینے کی سہولت نہیں ہے لیکن میرے لیے یہ سہولت آسان ہے کیونکہ میرا خدا ہندوستان کے غریب لوگ ہیں، وایناڈ کے لوگ ہیں، میں جاتا ہوں، ان لوگوں سے بات کرتا ہوں اور میرا خدا مجھے بتائے گا کہ مجھے کیا کرنا ہے ۔ ‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جی ۷ سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے مودی آج اٹلی روانہ ہوں گے

Next Post

جنگجو گروپ کی موجودگی ‘ ڈوڈہ کے بالائی علاقوں میں فوج کی تلاشی کارروائی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’راجوری پونچھ میں دہشت گردی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں‘
اہم ترین

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

2026-05-24
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
اہم ترین

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

2026-05-22
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

 پونچھ میں دراندازی کی  کوشش میں دہشت گرد ہلاک

2026-05-13
چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘
اہم ترین

 پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں:فوج

2026-05-08
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ایل او سی پر انسدادِ دراندازی کا جائزہ‘ اعلیٰ فوجی افسر کا اکھنور سیکٹر کا دورہ

2026-04-14
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
اہم ترین

دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بعد کٹھوعہ میں تلاشی مہم

2026-04-14
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی  سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

2026-03-26
نوشہرہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دہشت گرد ہلاک
اہم ترین

ایل او سی کے قریب بارہمولہ میں گولہ ناکارہ بنا دیا گیا

2026-03-26
Next Post
ہائی الرٹ کے بیچ راجوری میں تیسرے روز بھی حملہ آوروں کی تلاش جاری

جنگجو گروپ کی موجودگی ‘ ڈوڈہ کے بالائی علاقوں میں فوج کی تلاشی کارروائی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.