ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

امن برقرار رکھنے کیلئے شر پسندوں کیخلاف سخت کارروائی کرنی ہو گی :سوائن

’ہماری کوشش ہے کہ کوئی مقامی نوجوان دہشت گردوں کی صفوں میں شامل نہ ہو‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-09
in اہم ترین
A A
سوشل میڈیا کا غلط استعمال سخت کارروائی کو دعوت دے گا :ڈی جی پی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

پلوامہ//
ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر آر سوائن نے ہفتہ کو کہا کہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو کچھ شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنی ہوگی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ جموں و کشمیر میں امن کا ماحول خراب نہ ہو۔
سوائن نے کہا کہ جب امن ہوگا تو انتخابات ہوسکتے ہیں اور جب کوئی خوف نہیں ہوگا تب ہی لوگ بغیر کسی خوف کے ووٹ دے سکتے ہیں۔ ’’یہی وہ ماحول ہے جسے ہم برقرار رکھنا چاہتے ہیں‘‘۔
ضلع پلوامہ میں ایک عوامی دربار منعقد کرنے کے بعد سوائن نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بعض اوقات ہمیں (ایسا کرتے ہوئے) مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ڈی جی پی نے کہا ’’اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ سڑکیں پرامن رہیں، براہ مہربانی یہ تسلیم کریں کہ ہمیں کچھ لوگوں کے خلاف سخت رویہ اختیار کرنا ہوگا۔تشریح کے مطابق پولیس قانون نافذ کرنے والی ہے‘‘۔
سوائن نے کہا کہ ہر کوئی اس بات سے مطمئن ہے کہ حالیہ لوک سبھا انتخابات پرامن طریقے سے منعقد ہوئے اور جموں و کشمیر میں زیادہ رائے دہندگان نے ووٹ ڈالے۔
پولیس سربراہ نے کہا’’ہم سبھی مطمئن ہیں کہ انتخابات پرامن تھے اور ٹرن آؤٹ زیادہ تھا۔ یہ ایک اچھی شروعات ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اس سے سیکورٹی سائیکل کو آگے بڑھا کر مثبت تبدیلی آئے جہاں ہر کوئی آزاد اور بلا خوف ہو‘‘۔
جموں کشمیر میں سرگرم دہشت گردوں کے بارے میں پوچھے جانے پر سوائن نے کہا کہ مقامی دہشت گردوں کی تعداد کم ہو رہی ہے جبکہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں۷۰ سے۸۰ غیر ملکی دہشت گرد سرگرم ہیں۔
ڈی جی پی’’ہم مقامی دہشت گردی سے غیر ملکی دہشت گردی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ مقامی دہشت گردی کا مطلب ہے جب مقامی لڑکے صفوں میں شامل ہوتے ہیں۔ ان کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ ہماری کوشش یہ ہے کہ کمیونٹی کی مدد سے کوئی بھی مقامی لڑکا دہشت گردوں میں شامل نہ ہو۔ ان کوششوں کی وجہ سے مقامی دہشت گردوں کی تعداد میں کمی آئی ہے جس کے نتیجے میں زندگیاں بچائی جا رہی ہیں اور تشدد میں کمی آئی ہے‘‘۔
سوائن نے کہا کہ۷۰سے ۸۰ غیر ملکی دہشت گرد آئے ہیں۔ وہ باقاعدگی سے یہاں آنے کی کوشش کر رہے ہیں اور جب وہ آتے ہیں تو اپنے ساتھ بندوقیں اور آئی ای ڈی لے کر آتے ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے انہوں نے بجلی کے کھمبوں کو اڑانے کی کوشش کی تھی۔ وہ پیسے، اسکول یا اسپتال کے ساتھ نہیں آتے ہیں‘‘۔
پولیس سربراہ نے کہا کہ کچھ مقامی لوگ ہیں جو انہیں پناہ دیتے ہیں اور انہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاتے ہیں۔’’ ہمیں ان کے خلاف کارروائی کرنی ہوگی تاکہ دوسرے لوگ محفوظ رہیں۔‘‘
سوائن نے کہا کہ کوئی کسر نہیں چھوڑی جا رہی ہے اور افسران کے درمیان باقاعدگی سے بات چیت ہوتی رہتی ہے تاکہ پولیسنگ کو سچائی اور انصاف کی بنیاد پر چلایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات کچھ خامیاں رہ سکتی ہیں یا کچھ غلطیاں ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کسی بھی واقعہ کا حوالہ دیئے بغیر کہا کہ پولیس کے ذریعہ کی گئی غلطیوں کو خود پولیس کو درست کرنا ہوگا۔
ڈی جی پی نے کہا کہ انتظامیہ / حکومت بدلتی رہتی ہے لیکن پولیس ایک ایسی فورس ہے جو ملک میں ہر جگہ نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا، ؔؔ’’لہذا پولیس ایک ایسی فورس ہے جو ہمیشہ لوگوں سے جڑی رہتی ہے۔‘‘ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی کی آج حلف برداری ۔۔۔وزیر اعظم کی تیسری وزارتی کونسل تجربے اور اختراع کا امتزاج ہوگی

Next Post

راہل کو لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی تجویز پاس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
مجھے بتایا گیا تھا کہ کشمیر میں مجھ پر گرینیڈ پھینکا جائے گا :راہل

راہل کو لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی تجویز پاس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.