ہفتہ, اکتوبر 31, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بی جے پی 400 سیٹیں جیت کر ریزرویشن، آئین اور انتخابی نظام کو ختم کرنا چاہتی ہے : کیجریوال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-28
in قومی خبریں
A A
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ

Arvind

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سمندری طوفان ارنب کمزور پڑا، ایک اور طوفان آنے کا خدشہ

دہلی میں بچہ مزدوری کے خلاف بڑی کارروائی، 19 بچے آزاد، 9 فیکٹری مالکان گرفتار، متعلقہ فیکٹریاں سیل

امرتسر//عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پیر کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 400 سیٹیں جیت کر ریزرویشن، آئین اور انتخابی نظام کو ختم کرنا چاہتی ہے ۔
مسٹر کیجریوال نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کہتے ہیں کہ انہیں 400 سیٹیں چاہئیں۔ انہوں نے کہا، ‘‘مودی جی کچھ بڑا کرنا چاہتے ہیں۔ جب ہمیں اس کی وجہ معلوم ہوئی تو پتہ چلا کہ وہ پسماندہ اور درج فہرست ذاتوں کے لیے ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن میں ان سے لڑ رہا ہوں، جدوجہد کر رہا ہوں۔ ہم انہیں کسی بھی حالت میں ریزرویشن ختم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ مودی مہنگائی، غربت، بے روزگاری، بھوک وغیرہ جیسے مسائل پر کبھی بات نہیں کرتے ۔ وہ کام کی بات کرنے کے بجائے منگل سوتر اور بھینس کے نام پر لوگوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔
مسٹر کیجریوال نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے پنجاب حکومت پر دئے گئے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پنجاب حکومت کو گرانے کی کھلی دھمکی دی ہے ۔ ان کا واضح مطلب یہ تھا کہ 4 جون کے بعد ہم عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی کو خرید کر یا توڑ کر پنجاب حکومت گرادیں گے ۔ انہوں نے مسٹر شاہ سے کہا کہ پنجابیوں کا دل بہت بڑا ہے ، آپ ان سے پیار سے کچھ مانگیں تو ٖٖضرور دیں گے ، لیکن پنجابیوں کو دھمکیاں مت دو۔ وہ آپ کو پنجاب میں داخل نہیں ہونے دیں گے ۔
مسٹر کیجریوال آج یہاں ‘بزنس مینس میٹ’ پروگرام سے خطاب کر رہے تھے ۔ مسٹر کیجریوال کے ساتھ، اے اے پی کے قومی جنرل سکریٹری ڈاکٹر سندیپ پاٹھک، اے اے پی پنجاب کے انچارج جرنیل سنگھ، پنجاب کے وزیر خزانہ ہرپال سنگھ چیمہ،اے اے پی کے امرتسر کے امیدوار کلدیپ سنگھ دھالیوال اور ایم ایل اے اندربیر سنگھ ننجر اور جیون جیوت کور تقریب میں موجود تھے ۔
مسٹر کیجریوال نے پنجاب کے آڑھتیوں سے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی آپ کو بچولیا کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کسان اور مزدور ملک کی ترقی کے لیے اہم ہیں اسی طرح تاجر، بزنس مین اور صنعت کار بھی اہم ہیں۔ صنعت کے بغیر کسی بھی ملک کی معیشت مضبوط نہیں ہو سکتی۔ صنعتکار ملکی معیشت میں سب سے زیادہ حصہ ڈالتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت مرکزی حکومت نے پنجاب کے تقریباً 8500 کروڑ روپے روک رکھے ہیں، جس میں سے 5500 کروڑ روپے دیہی ترقیاتی فنڈز کے لیے ہیں۔ اس رقم سے پنجاب کے گاووں میں سڑکیں اور دیگر دیہی ترقیاتی کام ہونے تھے ۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت نے نیشنل ہیلتھ مشن کا پیسہ روک لیا ہے جس سے پنجاب میں محلہ کلینک اور سرکاری اسپتالوں کی بہتری کا کام ہونا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے ہراساں کیے جانے کے باوجود ہم نے صرف دو برسوں میں اپنے تقریباً تمام انتخابی وعدے پورے کر دیئے ۔ ہماری حکومت نے پنجاب میں بدعنوانی ختم کر دی ہے جس کی وجہ سے حکومت کا بہت پیسہ بچ رہا ہے ۔ اس رقم سے ہم پنجاب کے عوام کو مفت بجلی فراہم کر رہے ہیں۔
اے اے پی کے کنوینر نے کہا کہ بی جے پی اپوزیشن کی حکومت والی ریاستی حکومتوں کو ہراساں کرتی ہے ۔ اب وہ کھل کر آمریت اور غنڈہ گردی پر اتر آئی ہے ، جس ریاست میں وہ ہار جاتے ہیں، وہاں گورنر کے ذریعے ریاستی حکومت کو ہراساں کرتے ہیں۔ گورنر پنجاب بھی ہماری حکومت کے کئی اہم بلوں کو روک رکھا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہاردیک پانڈیا اور اہلیہ نے اپنی مرضی سے طلاق کی خبریں پھیلائی ہیں، سوشل میڈیا صارفین

Next Post

یو پی اے حکومت نے خسارے کو چھپانے کا طریقہ اپنایا: سیتا رمن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سمندری طوفان ارنب کمزور پڑا، ایک اور طوفان آنے کا خدشہ
قومی خبریں

سمندری طوفان ارنب کمزور پڑا، ایک اور طوفان آنے کا خدشہ

2026-10-30
دہلی میں بچہ مزدوری کے خلاف بڑی کارروائی، 19 بچے آزاد، 9 فیکٹری مالکان گرفتار، متعلقہ فیکٹریاں سیل
قومی خبریں

دہلی میں بچہ مزدوری کے خلاف بڑی کارروائی، 19 بچے آزاد، 9 فیکٹری مالکان گرفتار، متعلقہ فیکٹریاں سیل

2026-10-30
قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے نفاذ میں این آئی ای پی اے کا اہم کردار: پرہلاد جوشی
قومی خبریں

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے نفاذ میں این آئی ای پی اے کا اہم کردار: پرہلاد جوشی

2026-10-30
انڈیا اتحاد کی ریلی سے پہلے کھرگے کی رہائش گاہ پر میٹنگ
قومی خبریں

انڈیا اتحاد کی ریلی سے پہلے کھرگے کی رہائش گاہ پر میٹنگ

2026-10-30
سوالمبن-2026 میں دفاعی شعبے میں خود انحصاری اور نئی ٹیکنالوجی پر زور
قومی خبریں

سوالمبن-2026 میں دفاعی شعبے میں خود انحصاری اور نئی ٹیکنالوجی پر زور

2026-10-30
قومی خبریں

ساحلی علاقوں میں موسمیاتی تبدیلیوں سے مطابقت کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ

2026-10-30
قومی خبریں

آئی پیک کے احاطے میں تلاشی کا معاملہ: ممتا بنرجی کے خلاف ای ڈی کی عرضی پر سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھا

2026-10-30
قومی خبریں

لیفٹیننٹ جنرل شکلا کے نام سے وائرل ویڈیو جعلی: فوج

2026-10-30
Next Post
حکومت عوامی فلاح و بہبود پر اخراجات میں اضافہ کررہی ہے: سیتا رمن

یو پی اے حکومت نے خسارے کو چھپانے کا طریقہ اپنایا: سیتا رمن

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.