جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندوستانی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کے لیے رابطہ کیا گیا تھا: پونٹنگ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-24
in کھیل
A A
سائمنڈز کے ساتھ وقت نہ گزارنے کا افسوس: پونٹنگ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

نئی دہلی// انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں دہلی کیپٹلز کے کوچ رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ ان سے ہندوستانی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کے لیے رابطہ کیا گیا تھا۔
پونٹنگ نے یہ بات آئی سی سی ریویو سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس سے متعلق بہت سی رپورٹیں دیکھی ہیں۔ عام طور پر یہ چیزیں سوشل میڈیا پر آپ کے علم سے پہلے ہی سامنے آجاتی ہیں۔ آئی پی ایل کے دوران اس حوالے سے مجھ سے کئی بار بات کی گئی تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ میں اس کردار میں دلچسپی رکھتا ہوں یا نہیں۔
انہوں نے کہاکہ “میں یقینی طور پر سینئر قومی ٹیم کی کوچنگ کرنا پسند کروں گا۔ لیکن اس وقت میرے پاس اور کام ہے اور میں اپنا وقت گھر کے لیے بھی دینا چاہتا ہوں۔ سب جانتے ہیں کہ اگر آپ ہندوستانی ٹیم کے کوچ ہیں تو آپ آئی پی ایل میں اپنی خدمات فراہم نہیں کر سکتے۔ قومی ٹیم کی کوچنگ ایک ایسا کام ہے جس میں سال کے 10 سے 11 ماہ لگتے ہیں۔ اس وقت میں جس قسم کی زندگی گزار رہا ہوں اس کو دیکھتے ہوئے یہ کردار میرے طرز زندگی میں فٹ نہیں آتا۔
انہوں نے کہاکہ “میرا خاندان آئی پی ایل کے آخری پانچ ہفتوں تک میرے ساتھ تھا، وہ سب ہر سال میرے ساتھ ہندوستان آتے ہیں۔ جب میں نے اپنے بیٹے کو بتایا کہ مجھے کوچ کے عہدے کی پیشکش ہوئی ہے تو اس نے بغیر سوچے سمجھے اسے قبول کرنے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ چند سالوں میں ہندوستان کا دورہ کرنا پسند کریں گے۔ میرا خاندان ہندوستان آنا پسند کرتا ہے اور انہیں یہاں کی کرکٹ کلچر بھی پسند ہے۔ لیکن ابھی یہ میرے طرز زندگی میں فٹ نہیں ہے۔
گوتم گمبھیر کو بھی حال ہی میں بی سی سی آئی نے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے رابطہ کیا تھا۔ اس دوڑ میں اسٹیفن فلیمنگ اور جسٹن لینگر کے نام بھی چل رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ پونٹنگ اس وقت ہوبارٹ ہریکینز کے ہیڈ آف اسٹریٹیجی ہیں اور انہوں نے ایم ایل سی میں ہیڈ کوچ کی حیثیت سے واشنگٹن فریڈم کے ساتھ دو سالہ معاہدہ بھی کیا ہے۔ ایم ایل سی کا دوسرا سیزن آنے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فوراً بعد شروع ہوگا۔ پونٹنگ اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹی۔ٹوئئنٹی اور ون ڈے ٹیموں کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔
سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کے بعد اینڈی فلاور نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ میں بھی عدم دلچسپی ظاہر کردی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز ملتان سلطانز کے ہیڈکوچ اور سابق زمبابوین کرکٹر اینڈی فلاور کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ کی حثیت سے کام کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔
آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلورو کے کوچ کے طور پر خدمات سرانجام دینے والے اینڈی فلاور نے مزید کہا کہ بھارتی ٹیم کی کوچنگ کیلئے اپلائی نہیں کیا اور اسوقت فرنچائز ٹیموں میں اپنی شمولیت سے خوش ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کئی بڑی ٹیموں کیساتھ بطور ہیڈکوچ منسلک رہا ہوں تاہم میری پوری توجہ فرنچائز کرکٹ ٹیموں کی کوچنگ پر ہے۔
قبل ازیں سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے انکشاف کیا تھا کہ ہندوستانی ٹیم کا ہیڈکوچ بننے کی آفر کی گئی تھی تاہم فل ٹائم کوچنگ میں دلچسپی نہیں رکھتا البتہ فرنچائز سطح پر کوچنگ کیلئے دستیاب ہوں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پی وی سندھو ملیشیا ماسٹرز کے کوارٹر فائنل میں، اشمیتا چالیہا کو بھی ملی جیت

Next Post

مفت راشن کا لالچ دے کر گمراہ کررہی ہے بی جے پی:مایاوتی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
آگرہ: متوفی سابق پردھان کے اہل خانہ کو مالی معاونت فراہم کرے حکومت:مایاوتی

مفت راشن کا لالچ دے کر گمراہ کررہی ہے بی جے پی:مایاوتی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.