جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پی وی سندھو ملیشیا ماسٹرز کے کوارٹر فائنل میں، اشمیتا چالیہا کو بھی ملی جیت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-24
in کھیل
A A
پی وی سِندھو نے پہلی بار سوئس اوپن خطاب جیتا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

کوالالمپور،// دو بار کی اولمپک چمپئن پی وی سندھو جمعرات کو ملیشیا ماسٹرز 2024 بیڈمنٹن خواتین کے سنگلز مقابلے کے راؤنڈ آف 16 کے میچ میں کوریا کی یو جن سم کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔
اس بی ڈبلیو ایف سپر 500 مقابلے میں پانچویں سیڈ یافتہ سندھو نے 59 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں یو جن سم کو 21-13، 12-21، 21-14 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔
بیڈمنٹن کی عالمی رینکنگ میں 15ویں نمبرپر قابض ہندوستانی خاتون کھلاڑی اور یو جن کے درمیان پہلے گیم کے آغاز میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا اور اسکور 10-10 سے برابری پر چل رہاتھا۔ جلد ہی سندھو نے جوابی حملہ کرتے ہوئے گیم میں اپنا دبدبہ بنایا اورلگاتار 10 پوائنٹس حاصل کرکے اپنے حریف پر دباؤ بطناتے ہوئے پہلا گیم 21-13 سے جیت لیا۔
دوسرے گیم کے آغاز میں بھی دونوں شٹلرز کے درمیان ایک بار پھر ٹکر دیکھنے کو ملی اور ایک وقت تو اسکور 8-8 سے برابر تھا لیکن یہاں سے کورین شٹلر نے کچھ شاندار شاٹس کھیلتے ہوئے مقابلے میں اپنی گرفت مضبوط کرنی شروع کی۔ اسکور کو 18-12سے اپنے حق میں کرنے کے بعد یو جن سم نے 21-12 سے دوسرا گیم جیت لیا اور اب میچ تیسرے اور فیصلہ کن گیم میں چلا گیا۔
تیسرے گیم کا آغاز ہندوستانی شٹلر کے لیے اچھا نہیں تھا اور کورین شٹلر نے 4-1 کی برتری حاصل کرلی۔ یہاں سے سندھو نے گیم میں واپسی کرتے ہوئے لگاتار 5 پوائنٹ بنائے اور ایک موقع پر اسکور 8-8 سے برابری پر آگیا۔
سندھو نے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اسکور کو 18-14 تک کم کرنے کے بعد 21-14 سے گیم اپنے نام کرلیا۔
اس طرح پی وی سندھو نے یہ میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ سندھو نے اس میچ کے دوران 4 گیم پوائنٹس حاصل کرکے کل 54 پوائنٹس حاصل کیے۔
سندھو کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں چین کی ہان یو سے ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لکشیا سین فرانس میں اور پی وی سندھو جرمنی میں پیرس اولمپکس سے پہلے ٹریننگ کریں گے

Next Post

ہندوستانی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کے لیے رابطہ کیا گیا تھا: پونٹنگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
سائمنڈز کے ساتھ وقت نہ گزارنے کا افسوس: پونٹنگ

ہندوستانی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کے لیے رابطہ کیا گیا تھا: پونٹنگ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.