بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

عام آدمی پارٹی ‘ خواتین مخالف پارٹی’ بن چکی ہے : بی جے پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-19
in قومی خبریں
A A
کراس ووٹنگ:اکثریت کے باوجود کانگریس ہماچل پردیش میں واحد راجیہ سبھا نشست کا الیکشن ہار گئی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

نئی دہلی//بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ہفتہ کو عام آدمی پارٹی (آپ ) کے ذریعہ اپنی ہی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال کی کردار کشی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی کے لیڈروں کی خواتین کے ساتھ بدسلوکی کرنے کی ایک طویل تاریخ ہے اور عام آدمی پارٹی اب ‘ خواتین مخالف پارٹی’ بن چکی ہے ۔
بی جے پی کے ترجمان شہزاد پونا والا نے آج یہاں پارٹی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں آپ کی لیڈر آتشی مرلینا کے ذریعہ متاثرہ محترمہ مالیوال کے کردار کشی کی تنقید کی اور اس معاملے میں آپ کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر حملہ کیا اور انڈیا اتحاد کے لیڈروں کی خاموشی پر بھی شدید تنقید کی ۔
مسٹر پونا والا نے کہا "اس طرح کا شرمناک واقعہ دہلی کے وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر ایک خاتون رکن پارلیمنٹ کے ساتھ پیش آیا اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال ابھی تک کچھ نہیں کہہ رہے ہیں۔ وہیں اس معاملے کے ملزم بیبھو کمار کو لکھنؤ ہوائی اڈے پر ان کے ساتھ سفر کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ دہلی پولیس نے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ سے آج ملزم کو گرفتار کیا، سوال یہ اٹھتا ہے کہ خاتون رکن ساتھ کے ساتھ بدسلوکی کرنے والا ملزم کیجریوال کی رہائش گاہ پر کیوں تھا؟
مسٹر پونا والا نے کہا کہ راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے 14 مئی کو ایک بیان دیا تھا کہ [؟]کل ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ سواتی مالیوال کیجریوال جی کے گھر گئی تھیں اور ان کے ڈرائنگ روم میں انتظار کر رہی تھیں لیکن ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی ، وزیر اعلیٰ کیجریوال نے اس معاملے کا نوٹس لیا ہے اور اس پر کارروائی کریں گے ۔ یہ انتہائی شرمناک واقعہ ہے ۔’’
بی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ مسٹر سنگھ کے واقعہ کو قبول کرنے کے باوجود، اگلے دن ایک شرمناک تصویر سامنے آئی کہ بیبھو کمار مسٹر کیجریوال کے ساتھ تھے اور ‘آپ’ کے کارکنوں نے اپنے وزیر کے عہدے کو بچانے کے لئے ایک رپورٹر کے ساتھ بدتمیزی کی۔ آج کانفرنس میں وہ کہتی ہیں کہ "ایک اور ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے جس میں سواتی مالیوال جی نہیں لنگڑا رہی ہیں اور نہ ان کے کپڑے پھٹے ہیں۔ وہ رو نہیں رہی بلکہ غصے سے چیخ رہی ہیں ۔’’
مسٹر پونا والا نے کہا کہ ‘آپ’ کہتی ہے کہ اگر کسی متاثرہ کے ساتھ بدسلوکی ہوئی ہے ، مارا پیٹا گیا ہے یا چھیڑ خانی کی گئی ہے اور وہ عورت نہیں رو رہی ہے ، وہ لہو لہان نہیں ہوئی ، کپڑے نہیں پھٹے ہیں، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس عورت کو کچھ نہیں ہوا؟ متاثرہ کے بارے میں اس طرح کی بات کرنا ‘متاثرہ پر الزام لگانا متاثرہ کو شرمسار کرنا ’ ہے ۔ عام آدمی پارٹی نے اپنی پریس کانفرنس میں اس طرح کے دلائل دیے ہیں، جو انتہائی افسوسناک ہے ۔
مسٹر پونا والا نے مسٹر سنگھ کی پریس کانفرنس کا ویڈیو پیش کرتے ہوئے کئی سوال اٹھائے ۔ انہوں نے پوچھا [؟]محترمہ مرلینا کو 72 گھنٹے میں یو ٹرن کیوں لینا پڑا؟ کیا "آپ” کے ایم پی سنجے سنگھ جھوٹ بول رہے تھے ؟ آتشی کا کہنا ہے کہ مسٹر سنجے سنگھ کے پاس صرف ایک فریق کے بارے میں اطلاعات ہیں، وہ یہ کہ کیا سنجے سنگھ صرف ایک فریق کی بات سن کر پریس کانفرنس کر رہے تھے ۔ عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اس پورے معاملے پر خاموش کیوں ہیں؟ عام آدمی پارٹی ایک گھنٹہ طویل واقعہ میں سے 20-20 سیکنڈ کی ویڈیوز جاری کرکے کیا بیانیہ بنانا چاہتی ہے ؟ اگر سواتی مالیوال جھوٹی، غدار اور بدعنوان تھیں تو پھر عام آدمی پارٹی نے انہیں راجیہ سبھا کا ٹکٹ کیوں دیا؟
مسٹر پونا والا نے کہا کہ اگرچہ آپ مختصر کلپس لے کر بیانیہ بنانے کا کام پہلے ہی کر رہی ہے ۔ اس پارٹی کو مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کرنا چاہئے ، کیونکہ محترمہ مالیوال نے خود سی سی ٹی وی فوٹیج کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ محترمہ مالیوال نے کہا ہے کہ سیاسی ہٹ مین خود کو بچانے کے لیے مختصر ویڈیوز جاری کر رہا ہے تاکہ الزام متاثرہ پر ڈالا جائے ۔
بی جے پی کے ترجمان نے مسٹر کیجریوال اور انڈیا اتحاد کے لیڈروں سے سوال کیا کہ انڈیا الائنس کے لیڈر محترمہ مارلینا کی طرف سے کی گئی اس شرمناک عمل اور متاثرہ پر الزام لگانے پر خاموش کیوں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرینکا گاندھی واڈرا، جنہوں نے ‘‘میں لڑکی ہوں، لڑ سکتی ہوں’’ کا نعرہ دیا، آج اس مظلوم پر خاموش کیوں ہیں ؟ بدسلوکی کے بعد کانگریس چھوڑنے والی شیو سینا (یو بی ٹی) کی لیڈر پرینکا چترویدی اس معاملے پر کیوں خاموش ہیں؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اپنے لیڈروں کے ساتھ آج بی جے پی ہیڈکوارٹر جائیں گے : کیجریوال

Next Post

انتخابات کے دوران 8890 کروڑ روپے کی نقدی، منشیات اور دیگر سامان ضبط کیا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

2025-05-14
آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

2025-05-14
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

ہماری فوج ہندوستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے: ریکھا گپتا

2025-05-14
Amit shah
قومی خبریں

پڈوچیری میں جلد ہی تین نئے فوجداری قوانین نافذ کیے جانے چاہئیں: شاہ

2025-05-14
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے رائے پور سڑک حادثہ کے متاثرین کو امدادی رقم دینے کا اعلان کیا

2025-05-13
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے دہلی کے لوگوں کو مہنگی بجلی کا تحفہ دیا ہے : اے اے پی

2025-05-13
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
قومی خبریں

خارجہ سکریٹری وکرم مسری اور ان کے اہل خانہ کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ سوشلسٹ پارٹی

2025-05-13
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘
قومی خبریں

’امریکہ-چین ٹیرف کی کٹوتی ہندوستان کے لیے موقع بھی، چیلنج بھی’ہے ‘

2025-05-13
Next Post
اودھمپور پارلیمانی حلقہ کی اِنتخابی نوٹیفکیشن جاری

انتخابات کے دوران 8890 کروڑ روپے کی نقدی، منشیات اور دیگر سامان ضبط کیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.