پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فرانسیسی شہری 13 ممالک سے پیدل ہوتا ہوا عمرہ کرنے پہنچ گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-18
in عالمی خبریں
A A
ماہ صیام: آخری عشرے میں اب تک مسجد حرام میں دس لاکھ زائرین آمد کا نیا ریکارڈ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور

پیرس//
فرانس کا ایک شہری 13 ممالک سے گزرتا ہوا، طویل سفر پیدل طے کرکے عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گیا۔
سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی شہری جس کا نام محمد بولابیار ہے، دل میں عمرے کی ادائیگی کا عزم لیے فرانس کے شہر پیرس سے پیدل روانہ ہوا اور 8 ہزار کلو میٹر کا پیدل سفر کر کے مدینہ منورہ پہنچا ہے۔، اب وہ مکہ جائے گا جہاں عمرے کی ادائیگی کا شرف حاصل کرے گا۔
محمد بولابیار نے سعودی میڈیا کو بتایا کہ مجھے سڑک پر کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا لیکن سب سے بڑا چیلنج موسم تھا۔
انہوں نے بتایا کہ میں فرانس سے گرمیوں میں روانہ ہوا تھا پھر راستے میں موسم خزاں اور سرما بھی دیکھا صرف اتنا ہی نہیں میں نے برفانی طوفان کا بھی سامنا کیا۔
محمد بولابیار نے مزید بتایا کہ یونانی سرحد پر برفانی طوفان نے میرے سفر میں ایک ہفتہ تاخیر کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ میں تقریباً 40 ڈگری سینٹی گریڈ میں بھی سفر کیا لیکن شکر ہے کہ سفر آسانی سے طے ہوگیا اور میں مدینہ پہنچ کر بہت خوش ہوں۔
محمد بولابیار نے خیلیجی ممالک کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ لوگوں نے میرا خوش دلی سے استقبال کیا اور مجھے کھانے پینے کی پیشکش بھی کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ میں اس سفر کے لیے دو سال قبل جسمانی اور ذہنی طور پر خود کو تیار کرنا شروع کیا تھا اور گزشتہ سال 27 اگست کو ایفل ٹاور سے اپنا سفر شروع کیا تھا جس کے بعد سوئٹزرلینڈ، اٹلی، سلووینیا، کروشیا، بوسنیا، مونٹی نیگرو، البانیہ، مقدونیہ، یونان، ترکی اور اردن سے ہوتا ہوا سعودی عرب پہنچا ہوں۔
محمد بولابیار نے بتایا کہ اس سفر کے دوران میں خیمے میں سوتا تھا اور کبھی کبھی مسجدوں میں بھی راتیں گزارتا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ میرے بچپن کا خواب تھا کہ میں نبی کریم ﷺ اور ان کے صحابہ کی تقلید میں پیدل سفر کرکے مکہ مکرمہ جاؤں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکی ایوان نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی پر روک ہٹانےکی مانگ والا بل کیا منظور

Next Post

امرناتھ یاتراـیاتریوں کو پودے بطورپرسادفروخت کئے جائیں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور
عالمی خبریں

ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور

2026-09-13
جرمنی نے نکاراگوا کیس میں آئی سی جے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا
عالمی خبریں

جرمنی نے نکاراگوا کیس میں آئی سی جے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا

2026-09-13
سوّامی نارائن تنظیم کی معذرت کے بعد ایفل ٹاور دوبارہ کھول دیا گیا
عالمی خبریں

سوّامی نارائن تنظیم کی معذرت کے بعد ایفل ٹاور دوبارہ کھول دیا گیا

2026-09-13
اسرائیلی وزرا غزہ سے آبادی کے انخلا پر زور دینے لگے
عالمی خبریں

اسرائیلی وزرا غزہ سے آبادی کے انخلا پر زور دینے لگے

2026-09-13
عالمی خبریں

اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کے سربراہ نے امریکہ اور ایران کے دوبارہ حملوں پر تشویش کا اظہار

2026-09-13
عالمی خبریں

تجارتی تنازع بڑھنے کے بعد کینیڈا کے امریکی اشیا پر جوابی محصولات نافذ

2026-09-13
عالمی خبریں

اے آئی سے انسانیت کے وجود کو خطرہ ہے: وولکر ترک

2026-09-13
Next Post
’سٹکی بموں سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنا انتہائی اہم ‘

امرناتھ یاتراـیاتریوں کو پودے بطورپرسادفروخت کئے جائیں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.