بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

ووٹگ کی شرح مین اضافہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کی کامیابی: امیت شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-17
in ٹاپ سٹوری
A A
ووٹگ کی شرح مین اضافہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کی کامیابی: امیت شاہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

نئی دہلی، 17 مئی
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے سرینگر حلقہ میں رائے دہندگان کی تعداد ماضی میں 14 فیصد سے بڑھ کر اب تقریبا 40 فیصد ہوگئی ہے جو دفعہ 370 کی منسوخی کی کامیابی کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔
امیت شاہ نے کہا”آرٹیکل 370 کی منسوخی پر سوال اٹھانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ (سری نگر میں) ماضی میں رائے دہندگان کی تعداد 14 فیصد سے بڑھ کر 40 فیصد ہو گئی ہے جو اس فیصلے کی کامیابی کا سب سے بڑا ثبوت ہے“۔
شاہ نے کہا کہ وادی کشمیر میں لوگ انتخابات کے بائیکاٹ کے نعرے لگاتے تھے لیکن اس سال کے انتخابات میں انتہا پسند گروہوں کے تمام رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
ان کاکہنا تھا”انتہا پسند گروہوں کے تمام رہنماو¿ں نے ووٹ دیا۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ کس کو ووٹ دیتے ہیں‘یہ ان کا حق ہے۔ لیکن کم از کم وہ جمہوری عمل کا حصہ تھے۔ اس سے قبل انتخابات کے بائیکاٹ کے نعرے لگائے گئے تھے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ آج انتخابات پرامن طریقے سے ہوئے“۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ انتخابات کے دوران سرینگر میں تشدد کی کوئی مثال نہیں ہے ، شاہ نے کہا”ایک لاٹھی بھی نہیں چلائی گئی۔ دھاندلی کی کوئی مثال نہیں تھی۔ اور ووٹنگ صبر و تحمل سے ہوئی، جس میں کسی بھی سیاسی جماعت کی طرف سے تشدد کی کوئی مثال نہیں تھی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تبدیلی نظر آ رہی ہے“۔
شاہ نے یہ بھی نشاندہی کی کہ بے گھر کشمیری پنڈتوں میں عام طور پر تین فیصد رائے دہندگی کے مقابلے میں ان میں سے 40 فیصد سے زیادہ نے سرینگر میں لوک سبھا انتخابات میں ووٹ ڈالا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پہلی بار 40 فیصد سے زیادہ بے گھر کشمیری پنڈتوں نے انتخابات میں ووٹ ڈالا۔ آج تک یہ تعداد کبھی بھی 3 فیصد سے زیادہ نہیں ہوئی تھی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ اب خود پر اعتماد کر رہے ہیں اور جمہوریت میں یقین رکھتے ہیں۔
مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے انفارمیشن اینڈ پی آر ڈپارٹمنٹ کے مطابق جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد پہلے عام انتخابات میں سرینگر حلقہ میں 37.99 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ یہ کئی دہائیوں میں سب سے زیادہ رائے دہندگان کا ٹرن آو¿ٹ ہے۔
سری نگر میں 1996 میں 40.94 فیصد، 1998 میں 30.06 فیصد، 1999 میں 11.93 فیصد، 2004 میں 18.57 فیصد، 2009 میں 25.55 فیصد، 2014 میں 25.86 فیصد اور 2019 میں 14.43 فیصد رائے دہندگان نے ووٹ ڈالے تھے۔
دریں اثنا، چونکہ ملک میں انتخابی ضابطہ اخلاق (ایم سی سی) نافذ ہے، اس لئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کشمیر میں کوئی رسمی سیکورٹی جائزہ نہیں لیں گے۔
اعلیٰ ذرائع نے بتایا کہ چونکہ ملک میں جاری لوک سبھا انتخابات کی وجہ سے ایم سی سی نافذ ہے ، اس لئے مرکزی وزیر داخلہ جمعہ کو کسی بھی رسمی سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت نہیں کریں گے۔انہوں نے پہاڑی ، سکھ اور گجر / بکروال برادریوں کے مختلف وفود سے ملاقات کی اور بی جے پی رہنماو¿ں کے ساتھ پارٹی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
سری نگر شہر میں قیام کے دوران انہیں کوئی سرکاری پروٹوکول حاصل نہیں رہا اور صرف وزیر داخلہ کے لئے معمول کی سکیورٹی تفصیلات موجود تھیں۔
شاہ جمعرات کی شام کو یہاں پہنچےں۔ سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بی جے پی رہنماو¿ں نے ان کا استقبال کیا۔ مرکزی وزیر داخلہ سری نگر شہر میں ڈل جھیل کے قریب واقع للت گرینڈ پیلس ہوٹل پہنچےں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رائے دہندگان کو پولرائز کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں لیکن لوگ چھٹے شیڈول کے مطالبے پر قائم

Next Post

مرکزی وزیر داخلہ کا سرینگر کا دردہ مکمل‘ دہلی روانہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے مودی کو پھر وزیر اعظم بنائیں :شاہ

مرکزی وزیر داخلہ کا سرینگر کا دردہ مکمل‘ دہلی روانہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.