بغداد//
عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے میں ایک کرنل سمیت پانچ فوجی ہلاک ہو گئے۔عراقی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ صلاح الدین شہر میں ایک فوجی چوکی پر دہشت گرد حملہ کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کے نتیجے میں کرنل خالد ناجی ویساک اور دیگر کئی فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تاہم جانی نقصان کے بارے میں کوئی درست اعداد و شمار نہیں بتائے گئے۔ایک مقامی ٹیلی ویژن چینل سے بات کرتے ہوئے، سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ "دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے میں کرنل ویساک سمیت 5 فوجی ہلاک اور کچھ زخمی ہوئے ہیں۔”