ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

بی سی سی آئی ہیڈ کوچ کے لیے درخواست طلب کرے گا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-11
in کھیل
A A
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا

ممبئی// بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے درخواستیں طلب کرے گا۔
بی سی سی سی آئی ماضی کی غلطیوں سے سبق لیتے ہوئے اس بار نئے ہیڈ کوچ کے لیے ٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ہی درخواستیں طلب کرے گا۔ ٹی-20 ورلڈ کپ کے بعد راہل دراوڈ کی مدت کار ختم ہورہی ہے۔ اگر دراوڈ اپنی مدت کار میں توسیع چاہتے ہیں تو انہیں بھی درخواست دینی ہوگی۔
بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے کہا کہ ہم اگلے چند دنوں میں درخواست جاری کر دیں گے۔ راہل دراوڈ کی میعاد جون میں ختم ہو رہی ہے۔ اگر وہ دوبارہ درخواست دینا چاہتے ہیں تو دے سکتے ہیں۔
شاہ نے کہا، "ہم تین سال کی طویل مدت کار کے لئے کوچ کی تلاش میں ہیں۔ مختلف فارمیٹس کے لیے مختلف کوچز کا امکان بہت کم ہے۔ اگرچہ حتمی فیصلہ کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی (سی اے سی) کو کرنا ہے لیکن مجھے صرف اس فیصلے پر عمل درآمد کرنا ہے۔
انہوں نے کہا، "سلیکٹر کے عہدے کے لیے کچھ انٹرویوز پہلے ہی ہو چکے ہیں۔ حتمی نام کا فیصلہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹی-20 ورلڈ کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم دو مرحلوں میں روانہ ہوگی۔ آئی پی ایل 2024 سے باہر ہونے والی ٹیموں کے کھلاڑی 24 مئی کو ورلڈ کپ کے لیے روانہ ہوں گے جب کہ باقی ٹیم 26 مئی کو آئی پی ایل فائنل کے بعد امریکہ روانہ ہوگی۔ ہندوستان کا پہلا میچ 5 جون کو آئرلینڈ کے خلاف ہے۔ انہوں نے اس بات کوبھی مسترد کر دیا کہ پلے آف کی دوڑ سے باہر ہونے والی ٹیموں کے ہندوستانی کھلاڑیوں کو لیگ کے بقیہ میچوں سے آرام دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا، ’’اگر جسپریت بمراہ کو ٹریوس ہیڈ کے خلاف گیند بازی کرنے کا موقع مل رہا ہے تو اس سے بہتر پریکٹس کیا ہو سکتی ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ لکھنؤ سپر جائنٹس کے تیز گیند باز مینک یادو کو بی سی سی آئی نے تیز گیند بازی کا کنٹریکٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انجری کا شکار مینک اب بی سی سی آئی کی نگرانی میں ہوں گے اور این سی اے کی میڈیکل ٹیم ان کی دیکھ بھال کرے گی۔ اس کنٹریکٹ لسٹ میں آکاش دیپ، وجے کمار ویشک، عمران ملک، یش دیال اور ودوت کورپا بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کو انگلینڈ سے کہیں اور منتقل کرنے کے بارے میں بات کی ہے۔ تاہم جون کے سیزن میں ہونے والے ٹائٹل میچ کے لیے دوسرا مقام تلاش کرنا مشکل ہوگا۔ پہلے دو فائنل انگلینڈ میں کھیلے گئے تھے اور دونوں میں ہندوستان کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل میں امپیکٹ پلیئر رول مستقل نہیں ہے اور اگلے سیزن میں اس پر عمل درآمد ہوگا یا نہیں اس کا فیصلہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد فرنچائزز اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کرنے کے بعد لیا جا سکتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امپیکٹ پلیئر رول کو ہندوستانی کپتان روہت شرما سمیت کئی کھلاڑیوں اور کوچز نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ تقریباً سب کا ماننا ہے کہ اس سے آل راؤنڈرز کا کردار محدود ہو رہا ہے اور اضافی بلے باز کھیلنے سے کھیل کا توازن خراب ہو رہا ہے اور گیند باز اس کا شکار ہو رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نکہت زرین کو ہائی ٹیک آلات ملیں گے، شرت کمل جرمنی میں ٹریننگ لیں گے

Next Post

سورین کو راحت نہیں ملی، سپریم کورٹ اگلے ہفتے سماعت کرے گی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تھرڈ امپائر کو مداخلت کرنی چاہیے تھی: رشبھ پنت
کھیل

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

2025-05-10
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا

2025-05-10
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

آئی پی ایل 2025 ملتوی ہونے کے بعد ’ایشیا کپ 2025‘ کو رَد کرنے کا فیصلہ!

2025-05-10
ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

’تمہارا سفر بہت شاندار رہا‘، ٹیسٹ کرکٹ سے روہت شرما کے ریٹائرمنٹ پر سچن تندولکر ہوئے جذباتی

2025-05-10
ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے
کھیل

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

2025-05-08
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

2025-05-08
کھیل

گجرات نے بارش سے متاثرہ مقابلے میں ممبئی کو تین وکٹوں سے شکست دی

2025-05-08
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی رینکنگ میں ہندوستان کا جلوہ برقرار، پاکستان تینوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کے سبب تنزلی کا شکار

2025-05-08
Next Post
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج

سورین کو راحت نہیں ملی، سپریم کورٹ اگلے ہفتے سماعت کرے گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.