ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی فوج نے الجزیرہ کی صحافی کے قتل میں استعمال ہونے والی ممکنہ رائفل شناخت کرلی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-21
in عالمی خبریں
A A
امریکہ کا فلسطینی نژاد امریکی خاتون صحافی شیرین ابو عاقلہ کی ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

تل ابیب//
اسرائیلی فوج نے الجزیرہ سے تعلق رکھنے والی صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل میں ممکنہ طور پر استعمال ہونے والی اپنے ایک فوجی کی رائفل کو شناخت کیا ہے۔
مگر اسرائیلی فوج نے یہ بھی کہا ہے کہ ابھی یقین سے اس وقت تک کچھ نہیں کہا جاسکتا جب تک فلسطین کی جانب سے صحافی کو لگنے والی گولی کو تجزیے کے لیے اس کے حوالے نہیں کردیا جاتا۔
الجزیرہ سے تعلق رکھنے والی صحافی کو 11 مئی کو اس وقت گولی مار کر قتل کیا گیا تھا جب وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ایک چھاپے کی کوریج کررہی تھیں۔
اس موقع پر شیریں ابو عاقلہ کے ساتھ موجود صحافیوں اور فلسطینی حکام نے بتایا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں نے صحافی کو قتل کیا، جبکہ اسرائیلی نے کہا کہ یہ واقعہ فوجی اہلکاروں اور فلسطینیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران پیش آیا۔
اسرائیل کی جانب سے اس حوالے سے فلسطین کے ساتھ ملکر مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا ، مگر فلسطینی حکام نے اس کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اسرائیل پر اعتماد نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی تحقیقات خود کریں گے اور اسرائیل کے علاوہ ہر ملک کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔
اب اسرائیلی فوج کے اعلان سے تحقیقات میں معمولی پیشرفت کا اشارہ ملتا ہے۔
ایک اسرائیلی فوجی عہدیدار نے نام چھپانے کی شرط پر کہا کہ اگرچہ گولی چلانے والی رائفل کے بارے میں ابھی بھی یقین سے کچھ نہیں کہا جاسکتا، مگر ہم نے اس ممکنہ ہتھیار کو شناخت کیا ہے جو شاید صحافی کے قتل کا باعث بنی۔
عہدیدار نے ایک بار پھر فلسطینی حکام سے گولی حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ رائفل کے بیرل سے اسے میچ کیا جاسکے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میکسیکو میں ٹریفک حادثہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

Next Post

خوراک کی شدید قلت کے باعث ہم بھوک سے مرنے والے ہیں، سری لنکن وزیراعظم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
صرف ایک روز کا پیٹرول رہ گیا، سری لنکن وزیراعظم نے قوم کو خبردار کردیا

خوراک کی شدید قلت کے باعث ہم بھوک سے مرنے والے ہیں، سری لنکن وزیراعظم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.