ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ملک میں کورونا کے ایکٹو کیملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز15 ہزار سے زیادہسز15 ہزار سے زیادہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-21
in قومی خبریں
A A
کورونا معاملات میں کمی کا رجحان جاری دونوں صوبوں میں ۱۶ نئے کیس درج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

نئی دہلی//ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے مریض مسلسل مل رہے ہیں تاہم اس دوران ایکٹو کیسز میں 375 کی کمی آئی ہے جس کے ساتھ اب ان کی تعداد کم ہو کر 15044 ہو گئی ہے وہیں ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے 2259 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جو جمعرات کے مقابلے میں 105 کی کمی ہے۔ جمعرات کو متاثرہ مریضوں کی تعداد 2364 تھی۔ نئے معاملات کے ساتھ متاثرین کی کل تعداد چار کروڑ 31 لاکھ 31 ہزار 822 ہو گئی ہے۔
تاہم اس دوران مرنے والوں کی تعداد ایک دن پہلے کے مقابلے میں دوگنی رہی۔ جمعرات کو جہاں کورونا کی زدمیں آکر دس افراد ہلاک ہوئے، وہیں جمعہ کو اموات کی تعداد 20 درج کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی اموات کی کل تعداد پانچ لاکھ 24 ہزار 323 ہو گئی ہے۔
دریں اثنا، ملک میں جاری کووڈ ویکسینیشن مہم میں اب تک 191.96 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ جمعہ کو ملک میں 1512766 ویکسین لگائی گئیں۔
جمعہ کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2614 افراد کووڈ سے صحت یاب ہوئے اور اس کے ساتھ ہی مجموعی طور پر چار کروڑ 25 لاکھ 92 ہزار 455 مریض کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.75 فیصد ہے۔ وہیں ایکٹیوریٹ0.03 فیصد اور شرح اموات 1.22 فیصد ہے۔
کیرالہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 24 بڑھ کر 3579 ہو گئے ہیں۔ اس سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد 460 بڑھ کر 6475892 ہوگئی جب کہ مرنے والوں کی تعداد 69457 ہے۔
قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز 298 کم ہو کر 2377 پر آ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مزید 817 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 1873604 پہنچ گئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 26 ہزار 199 ہے۔
مہاراشٹر میں فعال کیسز 115 بڑھنے سے کل تعداد 1720 تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں مزید 201 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 7732282 تک پہنچ گئی ہےجب کہ ہلاکتوں کااعدادوشمار147856پہنچ گیا ہے۔
کرناٹک میں ایکٹو کیسز 35 کم ہو کر 1726 پر آ گئے ہیں۔ اس دوران 159 افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 3908296 ہوگئی جب کہ اموات کی تعداد 40106 ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نوجوانوں کو ‘خودکفیل ہندوستان کے لیے نئی ٹیکنالوجی کو اپنانا چاہیے: سنگھ

Next Post

دہلی شدید گرمی کی زدمیں، درجہ حرارت 44 ڈگری کے قریب: محکمہ موسمیات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
ہندوستان میں گرمی کی شدت عروج پر ، ایڈوائزری جاری

دہلی شدید گرمی کی زدمیں، درجہ حرارت 44 ڈگری کے قریب: محکمہ موسمیات

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.