جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

وراثتی ٹیکس سے متعلق پترودا کے بیان پر شاہ نے کانگریس پر حملہ کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-25
in قومی خبریں
A A
مسلم کانفرنس کے دونوں دھڑوں پرپابندی عائد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

نئی دہلی// مرکزی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر امت شاہ نے آج کانگریس پارٹی کے مشیر سیم پتروڈا کے ‘وراثتی ٹیکس’ سے متعلق بیان پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانگریس کی چاپلوسی کرنے کی خطرناک سازش ہے ، جس میں اکثریت فرقے کی جائیداد ضبط کرکے اسے اقلیتوں میں تقسیم کرنا ہے ۔
مسٹر شاہ نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور مسٹر سیم پترودا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیم پترودا کے ریمارکس کے بعد کانگریس پارٹی پوری طرح سے بے نقاب ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جائیداد کی دوبارہ تقسیم پر سیم پترودا کے بیان نے آج کانگریس کی خوشامد کی سیاست کو بے نقاب کر دیا ہے ۔ انہوں نے ایک طرح سے کانگریس پارٹی کے اکثریت کی جائیداد ضبط کرنے اور اقلیتوں میں تقسیم کرنے کے ارادے کی تصدیق کی ہے ۔ یہ ایک بار پھر واضح ہو گیا ہے کہ ہندوستان کے غریبوں، دلتوں، نوجوانوں، قبائل اور پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانا کانگریس کے ایجنڈے میں کبھی نہیں تھا۔
بی جے پی کے سینئر لیڈر نے کہا کہ سام پترودا کے تبصرے کے بعد کانگریس پارٹی کا چہرہ پوری طرح سے بے نقاب ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ‘سروے ‘ کا ذکر سب سے پہلے کانگریس کے انتخابی منشور میں کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے وزیر اعظم کے عہدے پر فائزرہتے ہوئے یہ بیان دیا تھا کہ ملک کے وسائل پر اقلیتوں کا پہلا حق ہے ۔ ایسی سوچ کانگریس کی میراث رہی ہے ۔ اب سیم پتروڈا نے امریکہ کا حوالہ دیتے ہوئے تبصرہ کیا ہے کہ جائیداد کی تقسیم پر بات ہونی چاہئے اور وراثتی ٹیکس پر بات ہونی چاہئے ۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ جب وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کی سوچ کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا کہ کانگریس اب عوام کی املاک پر جھک گئی ہے تو راہل گاندھی، سونیا گاندھی اور پوری کانگریس پارٹی بیک فٹ پر آگئی۔ کانگریس کے لیڈروں نے کہنا شروع کردیا کہ یہ ان کا ارادہ نہیں تھا، لیکن آج سیم پترودا کے بیان نے ملک کے سامنے کانگریس کی نیت صاف کردی ہے کہ وہ ملک کے لوگوں کی ذاتی جائیداد کا سروے کراکے اسے سرکاری خزانے میں ڈالنا چاہتے ہیں۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے ) حکومت کے دور میں کانگریس نے اپنی ترجیح مقرر کی تھی کہ ملک کے وسائل پر اقلیتوں اور مسلم عوام کا پہلا حق ہے ۔ اس فیصلے کے مطابق کانگریس عام لوگوں کی جائیدادیں بانٹنا چاہتی ہے ۔ کانگریس کو یا تو اسے اپنے منشور سے واپس لے لینا چاہئے یا یہ مان لینا چاہئے کہ واقعی یہ ان کا ارادہ ہے ۔
وزیر داخلہ نے کہا "میں چاہتا ہوں کہ ملک کے لوگ سیم پترودا کے بیان کو سنجیدگی سے لیں، کانگریس کی اصلی نیت اب سامنے آچکی ہے ، لوگوں کو اس کا ادراک کرنا چاہیے ۔ کانگریس کی پوشیدہ نیت اب بے نقاب ہوگئی ہے ۔ اگر کانگریس ایسا نہیں کرنا چاہتی تو اسے اپنے منشور سے یہ واپس لے لینا چاہیے اور اعلان کرنا چاہیے کہ ان کی ترجیح غریب ہیں جیسا کہ وزیر اعظم مودی نے کہا ہے کہ یہ غریب، دلت، پسماندہ اور قبائلی عوام سے تعلق رکھتے ہیں۔ پورے ملک کو اس کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انڈیا اتحاد کی حکومت آنے پر ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا: آپ

Next Post

ذات پر مبنی مردم شماری میری زندگی کا مشن ہے ، سیاست نہیں: راہل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
لداخ کے لوگوں کی آواز کو دبایا جا رہا ہے©:راہل گاندھی

ذات پر مبنی مردم شماری میری زندگی کا مشن ہے ، سیاست نہیں: راہل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.