بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ادویات کے ‘گمراہ کن’ اشتہارات کے معاملے میں سپریم کورٹ نے پتنجلی اور آئی ایم اے پر اٹھائے سوال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-24
in قومی خبریں
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے ادویات کے ‘گمراہ کن’ اشتہارات کے معاملے میں پتنجلی آیوروید کے ساتھ ساتھ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے ) پر بھی سوال اٹھائے ہیں اور اسے اپنے اندر جھانکنے کا مشورہ دیا ہے ۔
جسٹس ہما کوہلی اور جسٹس احسان الدین امان اللہ کی بنچ نے یوگا گرو بابا رام دیو اور پتنجلی آیوروید کے منیجنگ ڈائریکٹر آچاریہ بال کرشن سے توہین عدالت کے کیس میں گمراہ کن اشتہارات سے متعلق اشتہار کے سائز سے جوڑتے ہوئے سوال کیا ۔
بنچ نے پتنجلی کے خلاف کیس میں عرضی گزار آئی ایم اے کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ خود کا جائزہ لے اور اس کی "اپنے اراکین کو انتہائی مہنگی اور غیر ملکی ادویات تجویز کرنے کی غیر اخلاقی سرگرمیوں” پر غور کرے ۔
عدالت عظمیٰ نے بڑی تعداد میں فاسٹ موونگ کنزیومر گڈز (ایف ایم سی جی) کمپنیوں کو جانچ کے دائرے میں لانے کا فیصلہ کیا، جو گمراہ کن اشتہارات کے ذریعے مبینہ طور پر صارفین بشمول شیر خوار بچوں اور بزرگ شہریوں کو مبینہ طور پر دھوکہ دے رہی ہیں ۔
ایف ایم سی جی کمپنیوں کی طرف سے جاری کئے گئے اشتہارات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے مرکزی حکومت سے کئی سوالات بھی کئے ۔ عدالت نے مرکزی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ ایک حلف نامہ داخل کرے جس میں وزارت اطلاعات و نشریات اور صارفین کے امور کی وزارت نے ( ایف ایم سی جی کمپنیوں کے گمراہ کن اشتہارات کے لیے ) 2018 سے جو اقدامات کئے ہیں ان کی وضاحت کرے ۔
بنچ نے کہا "ہم واضح کرنا چاہتے ہیں… ہم یہاں کسی خاص (پارٹی) کی حمایت کرنے کے لیے نہیں ہیں۔ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ ایجنسیاں کیسے کام کر رہی ہیں… ہمیں لگتا ہے کہ یہ قانون کے اندر ہے ۔ یہ عمل ” گورننس کا حصہ ہے ۔”
بنچ کے سامنے توہین عدالت کے مرتکب فریقوں (بابا رام دیو اور دیگر) کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ مکل روہتگی، بلبیر سنگھ اور دیگر وکلاء نے کہا کہ انہوں نے اس معاملے میں غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے ملک بھر کے 67 اخبارات میں اشتہار جاری کیا ہے ۔
اس پر بنچ نے ان سے پوچھا کہ کیا یہ معافی (اشتہار) ‘‘گمراہ کن اشتہارات’’ کے مترادف ہے ؟ اس کے بعد انہیں اشتہار سے متعلق اصل اخبار داخل کرنے کی اجازت دی گئی۔
عدالت عظمیٰ نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل کے ایم نٹراج (مرکزی حکومت کی طرف سے ) سے یہ بھی پوچھا کہ انہوں نے 29 اگست 2023 کو تمام ریاستوں کی لائسنسنگ اتھارٹی کو خط کیوں جاری کیا؟
بنچ نے حکومت کے وکیل سے پوچھا کہ کیا یہ من مانی اور دکھاوے کی کوشش نہیں ہے ؟
بنچ نے آئی ایم اے کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ پی ایس پٹوالیا سے پوچھا "آپ اپنے اراکین کے ساتھ کیا کر رہے ہیں (جو دوائیں لکھ رہے ہیں؟ ہم آپ سے سوال کیوں نہ کریں؟ آپ اپنی ذمہ داری سے بچ نہیں سکتے "۔
بنچ نے مناسب مدد کے لئے مسٹر پٹوالیا کی درخواست پر نیشنل میڈیکل کمیشن کو بھی کارروائی میں فریق بنایا۔
جیسے ہی سماعت شروع ہوئی، سپریم کورٹ نے یہ جاننا چاہا کہ کون مداخلت کرنے والا تھا جس نے آئی ایم اے پر 1,000 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا، بنچ نے کہا "ہم بہت فکرمند ہیں،”
سپریم کورٹ اس معاملے میں اگلی سماعت 7 مئی کو کرے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دالت نے کیجریوال، کویتا کی عدالتی تحویل میں 7 مئی تک کی توسیع کردی

Next Post

ہیڈ کانسٹیبل رشوت لیتے ہوئے گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

2025-05-14
آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

2025-05-14
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

ہماری فوج ہندوستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے: ریکھا گپتا

2025-05-14
Amit shah
قومی خبریں

پڈوچیری میں جلد ہی تین نئے فوجداری قوانین نافذ کیے جانے چاہئیں: شاہ

2025-05-14
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے رائے پور سڑک حادثہ کے متاثرین کو امدادی رقم دینے کا اعلان کیا

2025-05-13
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے دہلی کے لوگوں کو مہنگی بجلی کا تحفہ دیا ہے : اے اے پی

2025-05-13
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
قومی خبریں

خارجہ سکریٹری وکرم مسری اور ان کے اہل خانہ کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ سوشلسٹ پارٹی

2025-05-13
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘
قومی خبریں

’امریکہ-چین ٹیرف کی کٹوتی ہندوستان کے لیے موقع بھی، چیلنج بھی’ہے ‘

2025-05-13
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

ہیڈ کانسٹیبل رشوت لیتے ہوئے گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.