سرینگر/14اپریل
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر تازہ برف باری کے بعد پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل وحمل کو روک دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب سے جاری برف باری کے باعث ٹریفک کی نقل وحمل متاثر رہی۔
معلوم ہوا ہے کہ مغل شاہراہ پر رک رک کر برف و باراں کا سلسلہ جاری ہے جس وجہ سے شاہراہ پر پھسلن پیدا ہوئی ہے ۔
حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بحالی کا کام مکمل ہونے سے قبل مغل روڈ پر سفر کرنے سے اجتناب کریں۔