دیوریا؛//کانگریس کے قومی ترجمان و انڈیا اتحاد سے دیوریا لوک سبھا سے امیدوار اکھلیش پرتاپ سنگھ نے منگل کو کہا کہ سب کی خواہش ہے کہ کانگریس کے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا امیٹھی اور رائے بریلی سے انڈیا اتحاد سے الیکشن لڑے ۔
سنگھ نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ امیٹھی ہو یا رائے بریلی دونوں ہی لوک سبھا حلقہ نہرو کنبے کا حلقہ ہے ۔ امیٹھی۔ رائے بریلی کے ساتھ ساتھ ریاست کی عوام اور کانگریس کی خواہش ہے کہ راہل اور پرینکا گاندھی واڈرا امیٹھی اور رائے بریلی سے الیکشن لڑیں۔ انہوں نے کہا کہ لڑنا اور لڑانا پارٹی کی اعلی قیادت اور کمیٹی کا کام ہے ۔ یہ پرینکا اور راہل گاندھی پر منحصر ہے کہ وہ وہاں سے لڑنا چاہتے ہیں کہ نہیں لیکن سب کی خواہز ہے کہ وہ لوگ وہاں سے الیکشن لڑیں۔
بی جے پی ایم پی اسمرتی ایرانی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ امیٹھی میں اپنی ایک حصولیابی بتا نہیں پارہی ہیں۔ صرف بڑ بولے پن اور ناشائستہ تبصرے سے سرخیوں میں رہ سکتی ہیں۔ امیتھی کا جو افتخار تھا اور راہل و سونیا گاندھی کے وقت جو وہاں ترقی ہوئی تھی اس کو آگے بڑھانے کے لئے ایرانی نے ذرہ برابر کام نہیں کیا۔ وہاں کے لوگ دکھی ہیں۔ امیٹھی میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہورہا ہے ۔ وہاں نہ تو کوئی بڑی فیکٹریاں آئی نہ کوئی ڈھنگ کا اسٹیشن ہے ۔ نہ کوئی نیا کاروبار وہاں آیا۔ اس بڑ پولے پن کا وہاں کی عوام جواب دیں گے ۔