منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

روسی دارالحکومت میں کنسرٹ ہال پر دہشت گردوں کا حملہ، 115 افراد ہلاک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-24
in عالمی خبریں
A A
روس نے جاپان کو ہمارز راکٹ فائر کرنے پر وارننگ دے دی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد تہران سے کوئی رابطہ نہیں:امریکی صدر

امریکا، آئیڈاہو میں فائر فائٹرز پر فائرنگ، 2 ہلاک

ماسکو//
روسی دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال کے اندر موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کردی اور دستی بم پھینکے جس کے سبب 115 افراد ہلاک اور 140 زخمی ہوگئے، حملے میں ملوث چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں فوجی وردی میں ملبوس 5 دہشت گردوں نے کروکس سٹی ہال میں فائرنگ کی اور دستی بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 115 افراد ہلاک جب کہ 140 سے زائد زخمی ہو گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق 5 مسلح افراد نے کروکس سٹی ہال داخل ہوئے اور کنسرٹ شروع ہونے سے قبل جہاں پر 6,200 افراد موجود تھے ان پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور ساتھ ہی دستی بموں سے حملہ کیا۔
جائے وقوع پر موجود ایک صحافی نے بتایا کہ مسلح افراد نے خودکار فائرنگ کی اور دستی بم یا آگ لگانے والا بم پھینکا جس سے آگ تیزی سے کنسرٹ ہال میں پھیل گئی۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد ہال میں موجود لوگوں پر تقریباً 20 منٹ تک گولیاں برساتے رہے۔
روسی ریسکیو سروسز نے کروکس سٹی ہال کے تہہ خانے سے تقریباً 100 سے زائد افراد کو نکال کر فوری طبی امداد کے لیے اسپتال روانہ کیا تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق فائر فائٹنگ عملے نے آگ پر قابو پا لیا، جبکہ نیشنل گارڈ فورس حملہ آوروں کی تلاش کر رہی ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق کراکس سٹی ہال پر حملے کے بعد ماسکو سمیت مختلف علاقوں میں تقریبات منسوخ کردیں۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے کو دہشت گردی قرار دے اور اس کی مذمت کرے۔
امریکا کی جانب سے اس حملے میں یوکرین کے ملوث نہ ہونے کے بیان پر روسی ترجمان ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا بغیر تحقیقات کیسے کسی کو بے گناہ قرار دے سکتا ہے، اگر حملے میں یوکرین ملوث ہے تو امریکا کو لازمی پتا ہوگا تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی ثبوت نہیں ملا۔
انہوں نے کہا کہ اگر واشنگٹن کے پاس اس حوالے سے معلومات ہیں تو شیئر کی جائیں اور اگر نہیں تو اس طرح بات نہیں کرنی چاہیے۔
روسی صدر پوٹن نے حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ملوث تمام دہشت گردوں کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق روس کے چیف سیکیورٹی آفیسر نے روسی صدر پوٹن کو بریفنگ میں بتایا ہے کہ حملے میں ملوث چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ سات مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن کے ملوث ہونے سےمتعلق تحقیقات جاری ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روس میں دہشت گرد حملے پر دنیا بھر سے تعزیتی و مذمتی پیغامات

Next Post

یو این سیکریٹری جنرل کی ماسکو میں دہشتگردی کی مذمت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عالمی خبریں

ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد تہران سے کوئی رابطہ نہیں:امریکی صدر

2025-07-01
عالمی خبریں

امریکا، آئیڈاہو میں فائر فائٹرز پر فائرنگ، 2 ہلاک

2025-07-01
عالمی خبریں

جرمنی کا رافیل گروسی کو مبینہ ایرانی دھمکیوں پر اظہار تشویش

2025-07-01
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیسز کا امریکہ ساتھ نہیں دے گا

2025-06-30
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہوا تو افزدوہ یورینیم بیرون ملک منتقل کردینگے: ایران

2025-06-30
سمندر میں موسکوا بحری جہاز سے دھویں کے بادل …کیئف اور ماسکو کے متضاد دعوے
عالمی خبریں

ملائیشیا میں کشتی پلٹنے سے تین افراد ہلاک

2025-06-30
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

فلپائن کے جنوبی علاقے میں 6.1شدت کا زلزلہ

2025-06-29
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ 30 ارب ڈالر کی ڈیل کی تردید کر دی!

2025-06-29
Next Post
پوتین اور زیلنسکی سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں:گوتیرس

یو این سیکریٹری جنرل کی ماسکو میں دہشتگردی کی مذمت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.