بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو تین وکٹوں سے شکست دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-12
in کھیل
A A
کرکٹ آسٹریلیا نے سرکاری فنڈنگ کا خیرمقدم کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کو کرنل صوفیہ پر تبصرہ کرنے والے ایم پی وزیر کو برطرف کرنا چاہئے: کھڑگے

بی سی بی نے شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا

کرائسٹ چرچ// ایلکس کیری کے ناٹ آؤٹ 98 رن اور مچل مارش کی 80 رن کی شاندار نصف سنچری کی بدولت دوسرے ٹیسٹ میچ میں 77 رن پر چار وکٹ گنوانے کے بعد مشکلات سے دوچار آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ پر تین وکٹ سے فتح درج کرتے ہوئے سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی۔
آج یہاں ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن صبح کے سیشن میں آسٹریلیا نے 25 رن پر ٹریوس ہیڈ کا وکٹ گنوا دیا اور ایسا لگ رہا تھا کہ یہاں آسٹریلیا کی جیت مشکل ہو گی۔ لیکن اس کے بعد ایلکس کیری اور مچل مارش نے تحمل کے ساتھ شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹے وکٹ کے لیے 140 رن جوڑے۔ مچل مارش نے 102 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 80 رن بنائے۔ وہ سیئرز کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد سیئرز نے مچل اسٹارک کو صفر پر آؤٹ کر کے آسٹریلیا کو ایک بار پھر مشکل میں ڈال دیا۔ اسٹارک کے جانے کے بعد کپتان جو روٹ نے ذمہ داری سنبھالی اور ایلکس کے ساتھ 61 رن جوڑ کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ ایلکس نے 123 گیندوں پر 25 چوکوں کی مدد سے 98 رن کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ جبکہ جو روٹ 32 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا نے 65 اوورز میں سات وکٹوں پر 281 رن بنائے اور میچ تین وکٹوں سے جیت لیا۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی ۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے بین سیئرز نے چار وکٹ حاصل کیئ۔ میٹ ہنری کو دو وکٹ ملے جبکہ ٹم ساؤتھی نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں راچن رویندرا کے 82 رن، ٹام لیتھم کے 73 رن، کین ولیمسن کے 51 رن اور اسکاٹ کوگیلین کے 44 رن کی مدد سے 372 رن بنائے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 279 رنز کا ہدف دیا۔آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے چار وکٹ حاصل کئے۔ نیتھن لیون کو تین وکٹ ملے۔ مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور کیمرون گرین نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔آسٹریلیا تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 77 رن پر چار وکٹ گنواکر جد و جہد کررہی تھی۔
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بالنگ کرنے کے کپتان پیٹ کمنز کے فیصلہ کو درست ثابت کیا۔ جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک کی شاندار بالنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 162 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ صبح کے سیشن میں بیٹنگ کے لیے آنے والی نیوزی لینڈ کی شروعات خراب رہی اور اس نے 84 رن پر پانچ وکٹ گنوا دیئے۔ ہیزل ووڈ نے اوپنر ٹام لیتھم کو 38 رن پر آؤٹ کیا، ول ینگ نے 14 رن بنائے اور انہیں مچل اسٹارک نے آؤٹ کیا۔ کین ولیمز کو 17 رن، راچن رویندرن کو چار اور ڈیرل مچل کو چار رن پر پویلین بھیجا گیا۔ ٹام بلنڈیل 22 رن ، گلین فلپس دو رن، میٹ ہنری 29 رن، کپتان ٹم ساؤتھی 26 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 45.2 اوورز میں 162 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔
آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ نے پانچ وکٹ حاصل کئے۔ مچل اسٹارک نے تین وکٹ جبکہ پیٹ کمنز اور کیمرون گرین نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والی آسٹریلیا کی شروعات بھی خراب رہی اور 32 کے اسکور پر اس کے دو وکٹ گر گئے۔ اسٹیون اسمتھ 11 رن ، عثمان خواجہ 16 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد ٹریوس ہیڈ 21 اور کیمرون گرین 25 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ مارنس لیبوشین نے 90 رن کی اننگز کھیلی۔ نیتھن لیون 20 رن ، ایلکس کیری 14 رن ، مچل اسٹارک 28 رن اور کپتان پیٹ کمنز 23 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 256 رن بنا سکی۔ تاہم اسے پہلی اننگز کی بنیاد پر 94 رن کی برتری حاصل ہوئی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے سات وکٹ حاصل کئے۔ ٹم ساؤتھی، بین سیئرز اور گلین فلپس نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہاکی انڈیا نے مردوں کے ہاکی تربیتی کیمپ کے لیے 28 ارکان کا اعلان کیا

Next Post

یوسف پٹھان کی کرکٹ کے بعد سیاست میں انٹری، بھائی عرفان پٹھان کی جذباتی پوسٹ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
کھیل

مودی کو کرنل صوفیہ پر تبصرہ کرنے والے ایم پی وزیر کو برطرف کرنا چاہئے: کھڑگے

2025-05-14
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بی سی بی نے شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا

2025-05-14
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی خاتون ایک روزہ بلے بازی رینکنگ میں اسمرتی مندھانا نے دوسری پوزیشن حاصل کی

2025-05-14
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

کوہلی کا نام ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں لکھا جائے گا: ریونت

2025-05-14
کرکٹ آسٹریلیا نے سرکاری فنڈنگ کا خیرمقدم کیا
کھیل

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے ٹیم کا اعلان کیا

2025-05-14
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

2025-05-13
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

2025-05-13
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کے پیچھے موجود ہیں 3 بڑی وجوہات

2025-05-13
Next Post
شریئس ائیر کی کپتانی میں کولکاتہ کا مستقبل روشن: عرفان پٹھان

یوسف پٹھان کی کرکٹ کے بعد سیاست میں انٹری، بھائی عرفان پٹھان کی جذباتی پوسٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.