منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

مجھے وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب میں کچھ نیا نظر نہیں آیا: عمر عبداللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-08
in تازہ تریں
A A
ای ڈی نے مجھ پر کوئی الزام عائد نہیں کیا ‘عمرعبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۸مارچ

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے بخشی اسٹیڈیم میں عوامی ریلی سے کئے گئے خطاب میں کچھ نیا نظر نہیں آیا۔

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

عمر نے کہا”لوگ جو سننے کی امید کرتے تھے وہ سننے کو نہیں ملا“۔

سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

این سی نائب صدر نے کہا”وزیر اعظم صاحب کے خطاب میں مجھے کچھ نیا نظر نہیں آیا جو لوگ سننا چاہتے تھے وہ سننے کا نہیں مل گیا“۔ان کا کہنا تھا”لوگ خاص طور پر جمہوریت کی بحالی کے متعلق سننا چاہتے تھے ، میں جانتا ہوں کہ وزیر اعظم خود الیکشن کے بارے میں اعلان نہیں کرسکتے ہیں لیکن وہ عدالت عظمیٰ کی طرف سے جو 31 ستمبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ، سے پہلے انتخابات ہونے کی بات کرسکتے تھے “۔

عمر عبداللہ نے کہا”ہم مکمل ریاستی درجے کی بحالی، بے روز گاروں کےلئے روزگار پیکیج، عارضی ملازموں کی مستقلی، بجلی کے بحران کے بارے میں سننے کی امید کرتے تھے لیکن وہ امید ہی رہ گئی“۔

این سی نائب صدر نے کہا”دفعہ 370 کے ساتھ جموں وکشمیر کے لوگوں کی جذباتی وابستگی ہے “۔ان کا کہنا تھا”جنہوں نے دفعہ 370 کی تنسیخ کے وقت جشن منایا تھا وہ آج ماتم کر رہے ہیں آج جموں کے لوگ پریشان ہیں کیونکہ ان کی زمین اور نوکریاں خطرے میں ہیں“۔

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا”دفعہ 370 کو کسی نے استعمال نہیں کیا اس کے ساتھ یہاں کے لوگوں کی جذباتی وابستگی ہے “۔

عمرعبداللہ نے کہا کہ لیہہ” کرگل سیٹ پر نیشنل کانفرنس کوئی امید وار کھڑا نہیں کرے گی۔ان کا کہنا ہے کہ ہم اننت ناگ لوک سبھا نشست پر بھی کوئی زور زبر دستی نہیں کررہے ہیں“۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ اگر کانگریس سونیا گاندھی، راہل گاندھی یا پرینکا گاندھی کو اس سیٹ پر کھڑا کرے گی تو ہم اس کو چھوڑنے کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا”لیکن ہم یہ سیٹ پی ڈی پی جو تیسرے نمبر پر ہے ، کے لئے نہیں چھوڑ سکتے ہیں“۔ان کا کہنا تھا کہ ہم انڈیا الائنس میں اس مقصد سے آئے تاکہ بی جے پی کا مقابلہ کیا جاسکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حالات نے این سی کو نہیں پی ڈی پی کو باہر رکھا ہے :عمر

Next Post

میرواعظ عمرفاروق کو پانچ ماہ بعد جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
میرواعظ عمرفاروق کو پانچ ماہ بعد جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت

میرواعظ عمرفاروق کو پانچ ماہ بعد جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.