ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کلدیپ اوراشون کی مہلک گیند بازی کے بعد روہت اور یشسوی نے شاندار بلے بازی کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-08
in کھیل
A A
دہلی کو کلدیپ اور وارنر سے بہت امیدیں ہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

دھرم شالہ// کلدیپ یادو اور آر اشون کی شانداری گیندبازی کے بعد یشسوی جیسوال اور کپتان روہت شرما کی شاندار نصف سنچری اننگز کی مدد سے ہندوستان نے پانچواں ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ایک وکٹ پر 135 رن بنا کر میچ پر اپنی پوزیشن مضبوط کرلی۔
ہندوستانی اوپنر یشسوی جیسوال نے تیزی سے رنز بنائے اور کپتان روہت شرما کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 104 رنز جوڑے۔ جیسوال نے 58 گیندوں میں 57 رنز بنائے۔ انہیں اسپنر شعیب بشیر نے آؤٹ کیا۔ آج کے کھیل کے اختتام پر کپتان روہت شرما 52 رنز اور شبھمن گل 26 رنز پر کریز پر موجود تھے۔ ہندوستان اس وقت انگلینڈ سے 83 رنز پیچھے ہے۔
اس سے قبل ہندوستانی گیند بازوں نے مہلک گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 218 کے اسکور پر آل آؤٹ کردیا تھا۔
جمعرات کو ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
بین ڈکٹ اور جیک کرولی کی اوپننگ جوڑی نے عمدہ آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 64 رنز کی شراکت قائم کی۔ بین ڈکٹ 27 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کلدیپ نے انہیں گل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ اس کے بعد کلدیپ نے لنچ سے قبل اولی پوپ کو 11 رنز پر آؤٹ کرکے ہندوستان کو دوسری کامیابی دلائی۔ کلدیپ نے 38ویں اوور میں جیک کرولی کو 79 رنز پر بولڈ کرکے انگلینڈ کی بڑے اسکور کی امیدوں کو جھٹکا دیا۔ رویندرا جڈیجہ نے جو روٹ کو 26 رنز پر ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین بھیج دیا۔ جونی بیرسٹو 29 رنز پر کلدیپ کا شکار بنے جس کے بعد کپتان بین اسٹوکس کو کلدیپ نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا۔ ٹام ہارٹلے 6 رنز اور مارک ووڈ 0 رنز بنا کر آر اشون کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ چائے کے وقت تک انگلینڈ نے 55 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 194 رنز بنا لیے تھے۔ چائے کے بعد اشون نے برین فاکس کو 24 رنز پر بولڈ کرکے انگلینڈ کا نواں وکٹ لیا اور پھر بلے بازی کرنے آئے جیمز اینڈرسن کو صفر آؤٹ کیا۔ اینڈرسن نے اشون کی گیند کو سوئپ کرنے کی کوشش کی اور مڈ وکٹ پر کھڑے دیو دت پڈیکل کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ شعیب بشیر 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم 57.4 اوورز میں 218 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
ہندوستان کی جانب سے کلدیپ یادو نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ آر اشون نے چار وکٹ لیے۔ رویندر جڈیجہ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بابر نہ صرف پاکستان بلکہ ورلڈ کرکٹ کا ایک شاندار کھلاڑی ہے، ویو رچرڈز

Next Post

ملک کا دفاعی نظام پہلے سے زیادہ مضبوط: راجناتھ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post
پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کا فیصلہ 1971 میں ہی ہوجانا چاہیے تھا:راجناتھ

ملک کا دفاعی نظام پہلے سے زیادہ مضبوط: راجناتھ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.