ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اننت ناگ ، بارہ مولہ اور شوپیاں میں پانچ منشیات فروش گرفتار

بارہمولہ میں دو منشیات فروشوں کی غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کی گئیں:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-29
in اہم ترین
A A
اننت ناگ ، بارہ مولہ اور شوپیاں میں پانچ منشیات فروش گرفتار

SRINAGAR, FEB 28 (UNI):Police attached illegal properties of two drug peddlers in Jammu and Kashmir’s Baramulla district on Wednesday.UNI PHOTO-4U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

سرینگر//
منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے اننت ناگ ‘بارہمولہ اور شوپیاں میں دو سگے بھائیوں سمیت پانچ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے ممنوع نشیلی اشیاء برآمد کرکے ضبط کی ہے ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اننت ناگ میں دو منشیات فروشو ں کو گرفتارکر کے اب کے قبضے سے۵ء۵کلو گرام چرس پاوڈر برآمد کی گئی۔
منشیات فروشوں کی شناخت ہمایو بشیر، عادل بشیر پسران بشیر احمد گنائی ساکن کے کلان کے بطور ہوئی ہے ۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ایس ایچ او بارہ مولہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے درنگہ بل کراسنگ کے نزدیک ناکہ لگایا جس دوران مشتبہ نوجوان نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی تاہم بعد ازاں اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
ان کے مطابق گرفتار نوجوان کے قبضے سے ۱۴۰گرام چرس برآمد کرکے اس کو فوری طورپر حراست میں لیا گیا ۔پولیس نے منشیات فروش کی شناخت محمد حسین لون ولد عبدالحد ساکن جل شری بارہ مولہ کے بطور کی ۔
ادھر پولیس نے پٹن میں برکت حسین ڈار عرف برکت جھٹکی ولد غلام حسن ساکن ژینہ بل سنگھ پورہ پٹن کو دھر دبوچ کر اس کے قبضے سے۹۰گرام چرس برآمد کیا۔
شوپیاں پولیس نے تلرن امام صاحب کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران مشتبہ نوجوان کو روک کر اس کی تلاشی لی جس دوران اس کے قبضے سے۳ء۱کلو گرام ممنوع نشیلی اشیاء اور۳۰گرام بھنگ برآمد ہوئی۔
منشیات فروش کی شناخت فیاض احمد ملہ ولد ثنااللہ ملہ ساکن وزیر چیک سنگرن کے بطور کی گئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریں۔
اس دوران پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دو بد نام زمانہ منشیات فروشوں کی لاکھوں روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیدادوں کو ضبط کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بارہمولہ پولیس نے دو منشیات فروشوں کی قریب۶۰لاکھ روپے لاگت کی جائیدادوں جن میں ایک یک منزلہ رہائشی مکان اور ایک دو منزلہ شاپنگ کمپلیکس شامل ہے ، کو قرق کر دیا۔
ترجمان نے ان منشیات فروشوں کی شناخت محمد ایوب شاہ اور غلام محمد شاہ عرف گلشن پسران عبد الخالق ساکن لڈورہ رفیع آباد بارہمولہ کے طور پر کی گئی ہے ۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت انجام دی گئی۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران جائیداد کی شناخت غیر قانونی طور حاصل شدہ جائیداد کے طور پر ہوئی ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا’’یہ جائیداد پہلی نظر میں منشیات فروشوں کی طرف سے نشہ آور اور ادویات اور سائیکو ٹراپک مواد کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئی تھی‘‘۔بیان کے مطابق لوگوں نے پولیس کی اس کارروائی کی سراہنا کی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ میں سال رواں کے پہلے مہینے یعنی ماہ جنوری کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت۲۴مقدمے درج کرکے۳سخت گیر منشیات فروشوں سمیت ۳۹منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کی تحویل سے لاکھوں روپیوں کا نشہ آور مواد ضبط کیا ہے ۔
ضلع میں منشیات کے خلاف وسیع پیمانے پر جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے سال ۲۰۲۳کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت۲۶۴مقدمے درج کرکے۴۶۴منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کوئی بھی ذاتی مفاد قوم اور وطن کی محبت سے بڑا نہیں ہوتا:فاروق

Next Post

زالڈگر میں کروڑوں روپے مالیت کا برون شوگر ضبط، ملزم گرفتار :پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ

زالڈگر میں کروڑوں روپے مالیت کا برون شوگر ضبط، ملزم گرفتار :پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.