سرینگر///
گرمائی دارلحکومت سرینگر میں جمعرات کی صبح ایک تیز رفتار ٹپر سڑک سے لڑھک کرجھیل ڈل میں گر گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ سرینگر میں جمعرات کی صبح ایک تیز رفتار ٹپر مکائی پوائنٹ کے نزدیک سڑک سے لڑھک کر جھیل ڈل میں گر گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔
ذرائع نے متوفی ڈارئیور کی شناخت طارق احمد کھٹانہ ساکن کنگن گاندربل کے بطور کی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے ڈرائیور کی لاش کو پانی سے باہر نکال کر طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے ہسپتال منتقل کیا ہے ۔
پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شرور کی ہیں۔
اس دوران جنوبی ضلع کولگام کے چھیان دیوسر علاقے میں چلتی گاڑی سے ایک شہری نیچے گر آیا جس وجہ سے اس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز چھیان دیوسر میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ۵۸سالہ شہری پیر پھسل جانے کی وجہ سے آٹو موبائیل گاڑی سے نیچے گر آیا جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے اسے علا ج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکا۔
متوفی کی شناخت غلام حسن بٹ ولد عبدالعزیز بٹ ساکن نیوا قاضی گنڈ کے بطور ہوئی ہے ۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔