جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

انگلینڈ کے خلاف آخری تین ٹیسٹ میچوں میں کوہلی اور شریس باہر، جڈیجہ، سراج اور راہل کی واپسی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-11
in کھیل
A A
پنک بال ٹیسٹ میں ہندوستان نے سری لنکا کو 238 رن سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا

مشکل ترین دوروں میں سے ایک: جنوبی افریقہ کی کھلاڑی لوس کا سری لنکا سہ رخی سیریز پر تبصرہ

نئی دہلی// انگلینڈ کے خلاف آخری 3 ٹیسٹ کے لیےہندوستان کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں وراٹ کوہلی اور شریس ایر کو 17 رکنی ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے جبکہ رویندر جڈیجہ، سراج اور کے ایل راہل کی واپسی ہوئی ہے۔
دوسری جانب جسپریت بمراہ بھی سیریز کے بقیہ 3 میچ کھیلیں گے۔ قبل ازیں کہا جا رہا تھا کہ ورک لوڈ مینجمنٹ کی وجہ سے انہیں 2 ٹیسٹ سے آرام دیا جا سکتا ہے۔ آخری 3 ٹیسٹ راجکوٹ، رانچی اور دھرم شالہ میں کھیلے جائیں گے۔
دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہونے والے آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ اور بلے باز کے ایل راہل کی ٹیم میں واپسی ہوئی۔ دونوں پہلے ٹیسٹ میں زخمی ہونے کے بعد دوسرا میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ تاہم، بی سی سی آئی نے یہ بھی کہا کہ دونوں فٹ رہنے کی صورت میں ہی انہیں پلیئنگ 11 میں شامل کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کی شام بی سی سی آئی سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی تھی ۔ اس میٹنگ سے پہلے ہی کوہلی نے بی سی سی آئی کو اپنی دستیابی کے بارے میں مطلع کیا تھا۔ کوہلی نے اپنا آخری میچ 17 جنوری 2024 کو افغانستان کے خلاف کھیلا تھا۔ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر سیریز کے پہلے 2 میچ نہیں کھیل سکے، اب وہ آخری 3 میچ بھی نہیں کھیلیں گے۔ اپنے کیریئر میں پہلی بار وراٹ کسی بھی گھریلوٹیسٹ سیریز کا کوئی میچ نہیں کھیلیں گے۔
شریس ایر کو کمر میں درد کی وجہ سے ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے۔ اس نے دوسرے ٹیسٹ کے بعد کمر میں درد کی شکایت کی۔ شریس پہلے دو ٹیسٹ میں بھی کچھ خاص نہیں کر پائے تھے۔ وہ 4 اننگز میں ایک بھی نصف سنچری اسکور نہ کر سکے۔
پہلے دو ٹیسٹ میں 15 وکٹیں لینے والے تیز گیند باز جسپریت بمراہ پوری سیریز کھیلیں گے۔ وہ گزشتہ سال اکتوبر-نومبر میں ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد سے مسلسل بین الاقوامی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ سے قبل وہ چوٹ کی وجہ سے 18 ماہ کے لیے باہر رہے تھے۔ ایسے میں خبریں آرہی تھیں کہ انہیں فٹنس کو مدنظر رکھتے ہوئے آرام دیا گیا ہے۔
دوسری جانب دوسرا ٹیسٹ نہ کھیلنے والے محمد سراج کی ٹیم میں واپسی ہوئی۔ تیز گیند بازوں کے آکاش دیپ کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا، جب کہ مدھیہ پردیش کے اویس خان کو رنجی ٹرافی کھیلنے کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے۔
دوسرے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے رجت پاٹیدار بھی ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔ ان کے ساتھ سرفراز خان بھی ا سکواڈ میں شامل ہیں۔ شریس اور کوہلی کے باہر ہونے کے بعد اب ان دونوں میں سے کسی ایک کو تیسرے ٹیسٹ میں ایک اور موقع مل سکتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پی ایس ایل9؛ شاہ برادرز کو فرنچائز میں شامل کیوں کیا؟ ہیڈکوچ کا انکشاف

Next Post

آئس ہاکی اولمپک کوالیفائر میں یوکرین نے پولینڈ کو شکست دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئی پی ایل کی منی نیلامی میں کھلاڑیوں کی نیلامی نے شائقین کو کیا حیران ،بروک کو ملے13.25 کروڑ ، نیشام سمیت 73 کھلاڑیوں فروخت نہ ہوسکے
کھیل

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا

2025-05-15
جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم ستمبر میں پاکستان کا پہلا دورہ کرے گی
کھیل

مشکل ترین دوروں میں سے ایک: جنوبی افریقہ کی کھلاڑی لوس کا سری لنکا سہ رخی سیریز پر تبصرہ

2025-05-15
ہندوستانی فٹ بال کو بہتر بنانا ہم سب کا فرض- کوئل
کھیل

برونی کافٹ بال انقلاب: دل کی چوٹ بن گئی جیت کی وراثت

2025-05-15
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وراٹ پریمانند کی پناہ میں پہنچے

2025-05-15
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
کھیل

مودی کو کرنل صوفیہ پر تبصرہ کرنے والے ایم پی وزیر کو برطرف کرنا چاہئے: کھڑگے

2025-05-14
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بی سی بی نے شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا

2025-05-14
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی خاتون ایک روزہ بلے بازی رینکنگ میں اسمرتی مندھانا نے دوسری پوزیشن حاصل کی

2025-05-14
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

کوہلی کا نام ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں لکھا جائے گا: ریونت

2025-05-14
Next Post
پہلا بین علاقائی ہاکی ٹورنامنٹ 19مارچ سے

آئس ہاکی اولمپک کوالیفائر میں یوکرین نے پولینڈ کو شکست دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.