جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

کور کمانڈروں کی میٹنگ میں مشرق لداخ میں تعطل دور کرنے پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-13
in مقامی خبریں
A A
کور کمانڈروں کی میٹنگ میں مشرق لداخ میں تعطل دور کرنے پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا

Ladakh, Jan 01 (ANI): Indian Army officer Brigadier HS Gillshakes hand with Chinese PLA Senior Col Bai Min during a Ceremonial Border Personnel Meeting (BPM) on the occasion of “New Year” at Chushul-Moldo and DBO-TWD Meeting Points on Wednesday. (ANI Photo)

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

نئی دہلی/۱۲مارچ
ہندستان اور چین کے مابین مشرقی لداخ میں گزشتہ دو برس سے جاری فوجی تعطل کو دور کرنے کیلئے ہوئی کور کمانڈروں کی میٹنگ میں ٹکراؤ کے باقی تمام امور پر رضامندی نہیں ہوسکی اور ان امور پر دونوں فریقین کے مابین تعطل برقرار ہے ۔
دونوں افواج کے کور کمانڈروں کی۱۵ویں راونڈ کی بات چیت جمعہ کو ہندستانی سرحد چشول مولڈو علاقہ میں ہوئی۔ تقریباً۱۲گھنٹے تک چلی بات چیت میں صرف اس پر اتفاق رائے ہوا کہ دونوں فریق ٹکراو کے باقی امور کو جلد حل کرنے کیلئے سفارتی اور فوجی سطح پر بات چیت جاری رکھیں گے ۔
وزارت دفاع نے سنیچر کو بات چیت کے بارے میں ایک مشترکہ بیان جاری کرکے کہاکہ دونوں فریقین نے گزشتہ ۱۲جنوری کو ہوئی ۱۴ویں راونڈ کی بات چیت کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے مغربی سیکٹر میں اصل کنٹرول لائن سے ملحق علاقہ میں ٹکراو کے باقی امور کو حل کرنے کے لئے بات چیت کی۔ انہوں نے متعلقہ امور کو حل کرنے کے لئے اپنے اپنے ملک کے لیڈروں کی طرف سے مقرر کردہ رہنمائی کے تحت تفصیل سے خیالات کا تبادلہ کیا۔
ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ان امور کے حل ہونے سے مغربی سیکٹر میں اصل کنٹرول لائن پر امن اور دوستانہ ماحول کی بحالی اور دو طرفہ تعلقات کو پٹری پر لانے میں مددملے گی۔
دونوں فریقین نے اس بات پر رضامندی ظاہر کی کہ وہ اس دوران مغربی سیکٹر میں زمینی سطح پر سلامتی اور استحکام کی صورتحال برقرار رکھیں گے ۔ انہوں نے ٹکراو کے باقی امور کو جلد از جلد ایک باہمی قابل قبول حل تک پہنچنے کے لئے فوجی اور سیاسی سطح پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
خیال رہے کہ مئی۲۰۲۰میں چینی فوج کی طرف سے پورے لداخ میں اصل کنٹرول لائن پر صورتحال کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تھی جس کی ہندستانی فوج نے سخت مخالفت کی تھی۔
اس کے بعد دونوں ممالک کے فوجیوں کے مابین گلوان گھاٹی میں ۱۵جون۲۰۲۰کو تصادم ہوا تھا جس میں ہندستان کے ۲۰فوجی شہید ہوگئے تھے اور چین کے بھی ۴۰سے زیادہ فوجی مارے گئے تھے ۔
اس کے بعد سے دونوں فریقین کے مابین حکومتی، سفارتی اور فوجی سطح پر کئی راونڈ کی بات چیت ہوچکی ہے ۔ اس بات چیت کے نتیجہ کے طورپر دونوں ممالک نے ٹکراو کے کئی امور حل کرتے ہوئے پینگونگ جھیل اور کچھ دیگر علاقوں میں ٹکراو دور کرنے کیلئے اقداما ت کئے ہیں۔ انہوں نے ان علاقوں سے اپنے فوجیوں کو پیچھے ہٹایا ہے جس سے دونوں فریقین کے مابین کشیدگی کم ہوئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پوتین نے مشرق وسطی سے عسکریت پسندوں کو یوکرین بھیجنے کی اجازت دی

Next Post

’سکول بس فیس کا تعین فیس فکزیشن کمیٹی کے دائرہ اختیار میں نہیں ‘عدالت جا سکتے ہیں‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’راجوری پونچھ میں دہشت گردی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں‘
اہم ترین

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

2026-05-24
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
اہم ترین

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

2026-05-22
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

 پونچھ میں دراندازی کی  کوشش میں دہشت گرد ہلاک

2026-05-13
چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘
اہم ترین

 پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں:فوج

2026-05-08
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ایل او سی پر انسدادِ دراندازی کا جائزہ‘ اعلیٰ فوجی افسر کا اکھنور سیکٹر کا دورہ

2026-04-14
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
اہم ترین

دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بعد کٹھوعہ میں تلاشی مہم

2026-04-14
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی  سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

2026-03-26
نوشہرہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دہشت گرد ہلاک
اہم ترین

ایل او سی کے قریب بارہمولہ میں گولہ ناکارہ بنا دیا گیا

2026-03-26
Next Post
اسکول بس فیس میں۱۲فیصد اضافہ کرنے کی اجازت

’سکول بس فیس کا تعین فیس فکزیشن کمیٹی کے دائرہ اختیار میں نہیں ‘عدالت جا سکتے ہیں‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.