جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ڈی جی پی سوائن کا منشیات اسمگلروں کیخلاف سخت کارروائی پر زور

’اس سے نہ صرف نئی نسل تباہ ہو تی ہے بلکہ اس کے فنڈز کو دہشت گردی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-03
in اہم ترین
A A
۳۳ برسوں کی درپردہ جنگ میں1600 پولیس اہلکار ہلاک ہو ئے:سوائن

RR Swain

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

جموں//
جموں و کشمیر کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس‘ آر آر سوائن نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں منشیات فروشی میں ملوث مجرموں کے خلاف سخت اور منصوبہ بند کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
سوائن نے یہاں ایک ماہانہ کرائم ریویو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’(منشیات) کی تجارت انتہائی خطرناک ہے، کیونکہ یہ نہ صرف نوجوان نسل کو تباہ کرتی ہے بلکہ اسے دہشت گرد سرگرمیوں کی حمایت کیلئے فنڈز جمع کرنے کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے‘‘۔
ڈی جی پی نے افسران کو ہدایت کی کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث مجرموں کے خلاف سخت اور منصوبہ بند کارروائی کی جائے۔
سوائن نے منشیات فروشوں کے ساتھ ساتھ منشیات صارفین کا ریکارڈ برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی تاکہ زیادہ جامع انداز میں کارروائی شروع کی جاسکے۔
سوائن نے افسران پر زور دیا کہ وہ بار بار خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کی ’ماسٹر لسٹ‘ بنائیں اور منشیات کی نقل و حمل میں ملوث ڈرائیوروں اور گاڑیوں کی انڈیکسنگ کرنے کی بھی ہدایت کی۔
پولیس سربراہ نے متاثرین، فروخت کنندگان اور ڈیلرز کی درجہ بندی پر زور دیا اور افسران پر زور دیا کہ وہ ماضی کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آگے بڑھیں اور پس منظر میں روابط قائم کریں۔
اجلاس کے دوران ترجمان نے کہا کہ جرائم کے مقدمات بالخصوص منشیات اور مویشیوں کی اسمگلنگ کی تحقیقات کو بہتر بنانے اور نمٹانے کے کئی اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈی جی پی نے کہا’’کسی ضلع یا زون کی کرائم تصویر کو درج جرائم کے معاملوں کو نمٹانے کی شرح اور نمٹانے کے معیار کو اجاگر کرنا چاہئے، اور جرائم کو نمٹانے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے، ہمیں مجرموں کا ایک جامع، تازہ ترین اور درست ڈیٹا بیس تیار کرنا ہوگا‘‘۔
سوائن نے کہا’’ایک مضبوط کرائم کیس ڈیٹا بیس تحقیقات کے لئے ڈیٹا کو استعمال کرنے میں مدد کرے گا۔
ڈی جی پی نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ گائے کے اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کریں کیونکہ یہ کاروبار اکثر مجرموں اور غیر قانونی مواد کی نقل و حمل سمیت مختلف دیگر غیر قانونی سرگرمیوں سے منسلک ہوتا ہے۔
پولیس سربراہ نے کہا’’ان گاڑیوں کے مالکان کے خلاف سخت کارروائی شروع کی جانی چاہئے جن کی گاڑیاں تجارت کے لئے بار بار استعمال ہوتی ہیں‘‘۔
افسروں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک اضافی ترغیب کے طور پر ، ڈی جی پی نے اعلان کیا کہ تحقیقات میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو بہترین ضلع اور بہترین پولیس اسٹیشن کے طور پر انعام دیا جائے گا۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ادھم پور:آتشزدگی کی واردات میں رہائشی مکان اور چار دکانیں خاکستر

Next Post

جموں سڑک حادثے میں نوجوان جاں بحق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک

جموں سڑک حادثے میں نوجوان جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.