واشنگٹن//
سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹیمسٹرس کی حمایت پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں ووٹ دیں گے۔مسٹر ٹرمپ نے واشنگٹن میں یونین لیڈروں سے ملاقات کے بعد کہا کہ ٹیمسٹرس کے کئی نمائندوں کے ساتھ ان کی ملاقات بہت نتیجہ خیز رہی۔سابق صدر نے نومبر میں انٹرنیشنل برادرہڈ آف ٹیمسٹرز سے ملاقات کی تھی۔انہوں نے کہا’’ووٹر کا ایک بڑا حصہ مجھے ووٹ دیتا ہے۔ کوئی نہیں جانتا کہ صحیح تعداد کیا ہے، لیکن کچھ کہتے ہیں کہ 50 فیصد سے زیادہ ٹیمسٹرز مجھے ووٹ دیتے ہیں۔”انہوں نے کہا”عام طور پر ایک ریپبلکن کو یہ حمایت نہیں ملے گی "۔ وہ صرف ڈیموکریٹس کی حمایت کرتے ہیں، لیکن میرا معاملہ مختلف ہے کیونکہ میں ہزاروں ٹیمسٹرز کو ملازمت دیتا ہوں۔”