منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

کرگل اور لہیہ کی پارٹیوں کا مرکز سے مکمل ریاستی درجہ دینے کا مطالبہ

وفاق کو پیش مسودے میں لداخ کو چھٹے شیڈول کے تحت لانے کی تجویز بھی شامل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-24
in مقامی خبریں
A A
کرگل اور لہیہ کی پارٹیوں کا مرکز سے مکمل ریاستی درجہ دینے کا مطالبہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

سرینگر//
ایپکس باڈی لیہہ اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس نے مرکزی حکومت سے لداخ کو مکمل ریاستی درجہ دینے کی اپیل کی ہے ۔
یہ مطالبہ لداخ یونین ٹریٹری کی ان دونوں جماعتوں کی طرف سے۴دسمبر کو ہونے والی ایک میٹنگ کے بعد وزارت داخلہ کو ایک تفصیلی مسودے میں پیش کیا گیا تھا جس کی صدارت مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے کی تھی جس میں دونوں جماعتوں سے مطالبات کا ایک جامع مسودہ وزارت کو پیش کرنے کو کہا گیا تھا۔
وزارت امور داخلہ کو پیش کئے گئے مسودے میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ لداخ کی بھر پور تاریخ، اسٹریٹجک اہمیت، ماحولیاتی افادیت اور شمال مشرق کی دیگر ریاستوں کے ساتھ مماثلت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کو ریاستی درجہ دینے ضرورت ہے ۔
ڈرافٹ میں کہا گیا’’یہ اقدام نہ صرف سیاسی نمائندگی میں اضافے کا باعث بن جائے گا بلکہ مقامی لوگوں کو جمہوری فریم ورک کے اندر اپنی امنگوں کو ظاہر کرنے کے لئے با اختیار بنائے گا جس سے قوم کی تعمیر کے عمل میں تعلق اور شرکت کے احساس کو فروغ ملے گا‘‘۔
بتادیں کہ سال۲۰۱۹میں جموں وکشمیر کو دو حصوں میں منقسم کرکے جموں و کشمیر کو الگ جبکہ لداخ کو الگ یونین ٹریٹری بنا دیا گیا تھا۔
لداخ کی ایپکس باڈی گذشتہ دو برسوں سے لوگوں اور علاقے کے ماحول کے لئے آئینی تحفظات کے لئے مہم چلا رہی ہے ۔
ڈرافٹ میں کئے جانے والے دیگر مطالبات میں آئین ہند کے چھٹے شیڈول کے تحت حفاظتی اقدامات شامل ہیں۔
مسودے میں کہا گیا’’لداخ کو ایک نازک لداخ کو ایک نازک ماحول کے ساتھ قبائلی اکثریتی علاقے کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے ، مسودے میں لداخ کو چھٹے شیڈول کے تحت لانے کی تجویز ہے ‘‘۔
ڈرافٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد لداخ میں درج فہرست قبائل کے زمینی حقوق کے لیے خصوصی تحفظات کی ضمانت دینا، کمیونٹی کی شناخت، تاریخ اور ثقافت کا تحفظ کرنا اور خطے کی منفرد ضروریات کے مطابق قوانین بنانے کی اجازت دینا ہے ۔
دیگر مطالبات میں یونین ٹریٹری کے لئے لوک سبھا کی دو سیٹیں اور نوجوانوں کے لئے روز گار کے مواقع شامل ہیں۔
مسودے میں لداخ کے طلبا کو گزیٹڈ اسامیوں کے مساوی مواقع فراہم کرنے اور نان گزیٹیڈ ملازمتوں کے تحفظ کیلئے مضبوط اداروں کو یقینی بنانے کے لئے لداخ پبلک سروس کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ بھی شامل ہے ۔
مسودے میں لداخ کے لئے دو لوک سبھا ممبران پارلیمنٹ اور ایک راجیہ سبھا کا نمائندے کی تجویز بھی شامل ہے ۔
ایپکس باڈی لیہہ اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس نے لداخ کے لوگوں کے حقیقی مطالبات کی جلد تکمیل کی توقع کرتے ہوئے میٹنگوں کے اگلے دور کیلئے امید ظاہر کی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں شبانہ سردیوں کا زور برابر جاری

Next Post

سوشل میڈیا پر نامناسب پوسٹ:نابالغ کے خلاف مقدمہ درج: پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج
اہم ترین

پونچھ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ پاکستانی ڈرون کی پرواز

2026-08-30
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

آئندہ۱۰ روز کے دوران موسم گرم  اور مرطوب رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

2026-08-29
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

دھوکہ دہی اور فراڈ: بی جے پی ضلع اننت کے جنرل سیکریٹری کیخلاف مقدمہ درج

2026-08-29
موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ
اہم ترین

موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ

2026-08-28
عید الفطر آج منائی جا رہی ہے
اہم ترین

عید میلاد النبی کشمیر بھر میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

2026-08-27
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

سونے کے زیورات چوری کے متعدد مقدمات حل، دو افراد گرفتار

2026-08-27
Next Post
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ

سوشل میڈیا پر نامناسب پوسٹ:نابالغ کے خلاف مقدمہ درج: پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.