ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جھیل وولر میں۴سے۵لاکھ مہمان پرندے آچکے ہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-23
in مقامی خبریں
A A
لاکھوں مہاجر پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
وادی کشمیر میں خشک موسمی صورتحال کے باعث گرچہ یہاں غیر مقامی سیاح مایوس نظر آرہے ہیں تاہم یہاں کی مشہور آبگاہوں کے خاموش اور پر سکون پانی پر ہزاروں کی تعداد میں مہمان پرندے موجود بود و باش کر رہے ہیں۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور باندی پور اضلاع پر پھیلے مشہور جھیل وولر میں رواں موسم سرما کے دوران فی الوقت۴ سے۵لاکھ مہاجر پرندے آ چکے ہیں اور ان مہمان پرندوں میں۷نئی نسلیں بھی شامل ہیں۔
وولر کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی (ڈبلیو یو سی ایم اے ) کے کوارڈینیٹر‘ عرفان رسول نے کہا’’اس وقت جھیل نقل مکانی کرنے والے جانوروں سے بھری ہوئی ہے اور آئے روز مختلف ممالک اور پڑوسی آبگاہوں سے مہاجر پرندوں کے جھنڈ یہاں آ رہے ہیں‘‘۔
رسول نے کہا’’جھیل وولر ہزاروں کی تعداد میں مہمان پرندوں کیلئے تین وجوہات کی بنا پر باعث کشش ہے ، اس جھیل کا پانی صاف و شفاف بھی ہے اور یہ پانی سے بھرا ہوا بھی ہے وادی میں جاری خشک موسمی صورتحال کی وجہ سے پڑوسی آبگاہوں جیسے ہائیگام، ہوکر سر، اور شالہ بگ میں پانی کی سطح انتہائی کم ہونے سے مہمان پرندے یہاں آئے ہیں‘‘۔
کوارڈینیٹر کا کہنا تھا’’جھیل کے گرد و پیش سخت چوکسی کے باعث پرندوں کے غیر قانونی شکار میں بھی کمی واقع ہوئی ہے اور اب پرندے اس وسیع آبگاہ کو محفوظ آمجگاہ سمجھتے ہیں‘‘۔
رسول نے کہا کہ اس جھیل کے صاف و شفاف پانی نے گذشتہ۱۲مہینوں کے دوران مہمان پرندوں کی کچھ نایاب نسلوں کو بھی اپنی جانب متوجہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مہمان پرندوں میں سے بعض ایسے پرندوں کی نسلیں بھی آج یہاں موجود ہیں جو دہائیوں بعد یہاں آئی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اس وقت جھیل وولر میں موجود بیشتر پرندے روس، یورپ اور وسطی ایشیا سے آئے ہوئے ہیں۔
جھیل وولر ایک اتھلی جھیل ہے جس کی زیادہ سے زیادہ گہرائی۸ء۵میٹر ہے جبکہ یہ جھیل۱۳۰مربع کلو میٹر پر محیط ہے ۔
حکام کے مطابق یہ جھیل وادی میں مچھلی پیداوار کا نصف سے زیادہ یعنی ۶۰فیصد حصہ فراہم کرتی ہے اس کے علاوہ یہ جھیل متصل واقع کم سے کم۳۰دیہاتوں کیلئے لائف لائن کی حیثیت بھی رکھتا ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ وادی کے آبگاہ یورپ، جاپان، چین اور وسطی ایشیا سے آنے والے پرندوں کو پناہ دیتے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال۲۰۲۲۔۲۰۲۳میں۸سے۱۲لاکھ کے درمیان مہمان پرنے یہاں آئے جبکہ سال۲۰۲۱۔۲۰۲۲میں یہ تعداد۱۱سے ۱۲لاکھ کے درمیان رہی۔
ماہ اکتوبر سے اپریل کے درمیان دنیا کے مختلف حصوں سے مہمان پرندوں کا کشمیر آکر یہاں کی آبگاہوں میں ڈھیرہ زن ہونے کا سلسلہ سالہا سال سے تواتر کے ساتھ جاری ہے ۔
جھیل وولر ملک کے۴۲آبگاہوں میں سے ایک ہے جس کو رامسر سائٹ (جس کے معنی بین الاقوامی معیار کے جھیل ہیں) کے بطور نامزد کیا گیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں۴سو آبگاہیں موجود ہیں جن میں سے۲۵بڑی اور نوٹیفائیڈ ابگاہوں میں پرندے موجود ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کھمبر میں بھیانک آتشزدگی۔۔۲۶سالہ نوجوان جھلس کر لقمہ اجل

Next Post

سلرجنگل میں بھیانک آتشزدگی، تین کمپارٹمنٹوں کو نقصان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
منجکوٹ علاقے میں آتشزدگی، قریب ڈیڑھ درجن مویشی ہلاک

سلرجنگل میں بھیانک آتشزدگی، تین کمپارٹمنٹوں کو نقصان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.