ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کے کمانڈرز کی گاڑی پر ڈرون حملہ؛ 2 جاں بحق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-23
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

بیروت//
اسرائیل نے ایک بار پھر لبنان میں حزب اللہ کے رہنماؤں کی کار کو نشانہ بنایا ہے جس میں وی آئی پی پروٹیکشن یونٹ کے 2 کمانڈرز جاں بحق ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں اور رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ڈرون حملہ ضلع بنت جبیل میں فوجی چوکی کے قریب ایک کار پر کیا گیا۔
ڈرون حملے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں شدید آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ساتھ کھڑی ایک گاڑی کو بھی جلا کر بھسم کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والے دونوں کمانڈرز کی شناخت حزب اللہ کے وی آئی پی پروٹیکشن یونٹ کے کمانڈرز کی حیثیت سے ہوئی ہے جن میں سے ایک کا نام فضل سلیمان تھا۔
غزہ میں حماس کے ساتھ جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیل نے حزب اللہ پر حماس کی مدد کا الزام عائد کرتے ہوئے لبنان میں کمانڈرز اور رہنماؤں کو نشانہ بنانا شروع کیا ہے جس میں اب تک 6 اہم شخصیات جاں بحق ہوچکی ہیں۔
سب سے پہلے اسرائیل نے لبنان میں ایک کار پر ڈرون حملہ کیا تھا جس میں ایران کی قدس فورس کی فلسطین شاخ کے ایک اہم رہنما علی محمد حدرج جاں بحق ہوگئے تھے۔
اسی طرح لبنان میں ہی حماس کے نائب سربراہ صالح العروی کو بھی اسرائیل نے ایک حملے میں شہید کردیا تھا جب کہ اسرائیل کے ایک اور حملے میں لبنان میں حزب اللہ کے اہل ترین کمانڈرز وسام بھی جاں بحق ہوگئے تھے۔
اسرائیل نے غزہ اور مغربی کنارے میں حماس جب کہ لبنان میں حزب اللہ کو نشانہ بنانے کے بعد شام کے دارالحکومت میں پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس آفس پر میزائل حملہ کرکے انٹیلی جنس سربراہ سمیت 4 اہم کمانڈرز کو ہلاک کردیا تھا۔
دوسری جانب حزب اللہ نے اپنے ایک بیان میں لبنان کی سرحد پر بنیں اسرائیلی کی بیرکوں پر میزائل حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھاری ہتھیاروں سے کی گئی بمباری میں اسرائیلی بیرکیں تباہ ہوگئیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مسئلہ فلسطین کے حل تک اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں ہونگے: سعودی وزیر خارجہ

Next Post

روس: گیس ایکسپورٹ ٹرمینل میں دھماکہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
راجوری میںدو پُرا سرار دھماکےکوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

روس: گیس ایکسپورٹ ٹرمینل میں دھماکہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.