جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکہ کا فلسطینی نژاد امریکی خاتون صحافی شیرین ابو عاقلہ کی ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-13
in عالمی خبریں
A A
امریکہ کا فلسطینی نژاد امریکی خاتون صحافی شیرین ابو عاقلہ کی ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران میں 3 سال سے قید فرانسیسی جوڑے پر اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام

ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

واشنگٹن//
امریکہ نے فلسطینی نژاد امریکی خاتون صحافی شیرین ابو عاقلہ کی ہلاکت کی مکمل تحقیقات کرتے ہوئے ملزمان کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بدھ کو میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ مغربی کنارے میں خاتون صحافی کی ہلاکت اور ان کے پروڈیوسر علی سمودی کے زخمی ہونے کا سن کر دکھ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "ہماری ہمدردیاں شیرین کے خاندان، ان کے دوستوں اور ہمدردوں کے ساتھ ہیں اور ہم شیرین کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔”
نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ آزاد میڈیا پر ہونے والے حملوں کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور ہم میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کے تحفظ کے فروغ کے لیے کام جاری رکھیں گے۔
ان کے بقول شیریں ابو عاقلہ کی المناک موت ایک بڑا نقصان اور آزاد میڈیا کی توہین ہے۔یاد رہے کہ بدھ کو اسرائیلی فورسز کی مغربی کنارے کے علاقے جنین میں کارروائی کے دوران گولی لگنے سے شیرین عاقلہ ہلاک ہو گئی تھیں جب کہ ان کے ساتھی صحافی علی سمودی زخمی ہوئے تھے جن کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
فلسطینی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ شیرین اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوئیں تاہم اسرائیل نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس شواہد موجود ہیں کہ شیرین اور ان کے ساتھی فلسطینیوں کی جانب سے ہونے والی فائرنگ کی زد میں آئے تھے۔
یروشلم میں پیدا ہونے والی 51 سالہ شیرین ابو عاقلہ ایک نامور فلسطینی صحافی تھیں جو 1997 سےالجزیرہ عربی سے وابستہ تھیں اور ان کے پاس امریکہ کی شہریت بھی تھی۔
الجزیرہ چینل نے شیرین کی ہلاکت کے بعد اپنے چینل پر خبر نشر کرتے ہوئے عالمی برداری سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس قتل کی مذمت کرے اور ، مبینہ طور پر، جان بوجھ کر ان کی خاتون ورکر کو قتل کرنے پر اسرائیلی فورسز کو جوابدہ ٹھہرائے۔
الجزیرہ نے ایک بیان میں کہا کہ "ہم مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا عہد کرتے ہیں، چاہے وہ اپنے جرم کو چھپانے کی کتنی ہی کوشش کریں، انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔”
دوسری جانب اسرائیل کی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنین کے علاقے میں کارروائی کے دوران انہیں شدید مزاحمت کا سامنا تھا جس پر جوابی فائرنگ کی گئی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے اور اس امکان کو دیکھا جا رہا ہے کہ فلسطینی مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون صحافی ہلاک ہوئی ہیں۔
اسرائیل کے وزیرِ اعظم نیفتالی بینٹ نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ مسلح فلسطینی جنہوں نے وحشیانہ گولیاں چلائیں، وہ صحافی کی موت کا باعث بنے ہیں۔
اسرائیل نے کہا ہے کہ اس نے خاتون صحافی کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقات اور مقتولہ کے پوسٹ مارٹم کی تجویز پیش کی ہے جسے فلسطینی اتھارٹی نے مسترد کر دیا ہے۔
ادھر فلسطینی اتھارٹی نے خاتون صحافی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیلی فورسز کی جانب سےخطرناک جرم قرار دیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 36ویں دن بھی مستحکم

Next Post

روس ابھی تک کئیف پر قبضے کی امید لگائے بیٹھا ہے : یوکرینی جنرل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
عالمی خبریں

ایران میں 3 سال سے قید فرانسیسی جوڑے پر اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام

2025-07-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

2025-07-04
عالمی خبریں

حزب اللہ کا ہتھیار چھوڑنے سے انکار

2025-07-04
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی، امریکا

2025-07-03
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایرانی صدر نے عالمی توانائی جوہری ادارے سے تعاون معطلی کا قانون نافذ کردیا، ایرانی سرکاری میڈیا

2025-07-03
روس نے جاپان کو ہمارز راکٹ فائر کرنے پر وارننگ دے دی
عالمی خبریں

روس کے نائب وزیر دفاع کو 13 سال قید کی سزا

2025-07-03
ایلون مسک کا امریکا کو دوسرے ممالک میں مداخلت بند کرنے کا مشورہ
عالمی خبریں

ایلون مسک کا بڑا اعلان: امریکی نظام کے خلاف ’امریکا پارٹی‘ لانے کی دھمکی

2025-07-02
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
عالمی خبریں

فون کال لیک ہونے کا معاملہ۔ تھائی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا

2025-07-02
Next Post
روس کی کیف میں رہائشی عمارت پر شیلنگ ،2افراد ہلاک

روس ابھی تک کئیف پر قبضے کی امید لگائے بیٹھا ہے : یوکرینی جنرل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.