ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دہلی والوں کو اس پورے ہفتے سردی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-03
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

نئی دہلی//قومی راجدھانی خطہ میں منگل کو بھی ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ہڈیوں کو ٹھنڈا کرنے والی سردی کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ دارالحکومت کے کئی علاقوں میں صبح دھند چھائی رہی۔
دارالحکومت میں آنے والے دنوں میں سردی مزید بڑھ سکتی ہے ۔ درجہ حرارت میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کے باعث میدانی علاقوں میں سردی بڑھنے لگی ہے اور لوگوں کو ٹھنڈی ہواؤں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
قومی راجدھانی میں کم سے کم درجہ حرارت 8.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے ۔ دارالحکومت میں صبح کے وقت مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا اور ہوا 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے ۔
گزشتہ سال اس دن کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 18 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔
محکمہ موسمیات نے آج صبح 3 بجے سے بدھ کی صبح 3 بجے تک 24 گھنٹوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کا اندازہ ہے کہ دہلی اور اس سے ملحقہ علاقوں جیسے نوئیڈا، غازی آباد وغیرہ میں اگلے سات دنوں میں شدید سردی پڑ سکتی ہے ۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 سے 18 ڈگری سیلسیس سے نیچے رہنے کا امکان ہے ۔
دہلی میں ہوا کے معیار کا انڈیکس 269 ماپا گیا، جسے خطرناک زمرے میں شمار کیا جاتا ہے ۔
آج صبح 8.30 بجے تک پالم میں حد نگاہ 1200 میٹر تھی، جب کہ صفدرجنگ میں 500 میٹر ریکارڈ کیا گیا، کم بصارت کی وجہ سے دہلی ریجن میں آنے والی کئی ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں، جس سے مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا ہے ۔ دہلی میں تقریباً 26 ٹرینیں مقررہ وقت سے پیچھے چل رہی ہیں اور آنے والی ٹرینیں چھ گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہو سکتی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راجستھان قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کی صدر اور نائب صدر سے ملاقات

Next Post

کوریا کی اپوزیشن پارٹی کے سربراہ جے میونگ پر چاقو سے حملہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
Next Post

کوریا کی اپوزیشن پارٹی کے سربراہ جے میونگ پر چاقو سے حملہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.