سیول///
جنوبی کوریا کی مرکزی اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ لی جے میونگ پر منگل کو ایک نامعلوم شخص نے چاقو سے حملہ کیا۔مسٹر جے میونگ واقعے کے وقت ملک کے جنوب مشرقی بندرگاہی شہر بوسان کا دورہ کر رہے تھے۔ یہ اطلاع مقامی میڈیا رپورٹس میں دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابقآج مقامی وقت کے مطابق تقریباً 01:27بجے، ایک نامعلوم شخص نے مسٹر جے میونگ کی گردن کے بائیں جانب اس وقت چاقو مارا جب وہ بوسان میں صحافیوں سے بات کر رہے تھے، جس سے وہ خون میں لت پت ہوکر فرش پر گر گئے۔
ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ حملہ آور مسٹرجے میونگ کے پاس آ کر آٹوگراف مانگ رہا ہے اور اس کی بائیں گردن پر چاقو سے وار کر رہا ہے۔
یونہاپ خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس کی جانب سے گرفتار ہونے سے پہلے ہی راہگیروں نے حملہ آور کو زمین پر دھکیل دیا۔ حملہ آور سے تقریباً 20 سینٹی میٹر لمبا چاقو برآمد ہوا ہے۔ مسٹرجے میونگ کو حملے کے تقریباً 20 منٹ بعداسپتال میں داخل کرایا گیا۔