لا پاز//
بولیویا کے دارالحکومت لا پاز میں ایک مسافر بس کے تقریباً 100 میٹر گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم تین لوگوں کی موت ہو گئی اور 19 دیگر زخمی ہو گئے۔ مقامی حکام نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
صوبہ کاراناوی کے محکمہ ٹریفک کے لیفٹیننٹ ولفریڈو جواریز نے صحافیوں کو بتایا کہ فلوٹا یونگوئینا کمپنی کی بس جمعرات کی صبح کاراناوی سے آلٹو بینی جاتے ہوئے ہائی وے سے کھائی میں گر گئی۔
راحت اور بچاؤ ٹیموں اور دیہی اور سرحدی پولیسنے زخمیوں کو بچایا، جنہیں علاج کے لیے کرانوی کے ایک طبی مرکز میں لے جایا گیا۔ دریں اثنا، کرانوی ٹریفک محکمہ حادثے کی وجہ کی تحقیقات کر رہا ہے۔
اگرچہ حادثے کی وجہ کے بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری رپورٹ جاری نہیں کی گئی ہے ۔