پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

لوک سبھا الیکشن سے پہلے کانگریس نے ۱۲جنرل سکریٹری اور ۱۲؍ انچارج مقرر کیے

سچن پائلٹ چھتیس گڑھ ‘جی اے میر کو جھارکھنڈ اور مغربی بنگال جبکہ سولنکی کو جموں و کشمیر کی ذمہ داری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-24
in مقامی خبریں
A A
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

نئی دہلی//
کانگریس کے صدر‘ ملکارجن کھرگے نے ہفتہ کو اپنی ٹیم میں ایک بڑی تبدیلی کرتے ہوئے۱۲جنرل سکریٹری اور۱۲ریاستی انچارجوں کا تقرر کیا۔
پارٹی کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کے ذریعہ جاری کردہ ریلیز میں یہ جانکاری دی گئی ہے۔
ان میں سب سے نمایاں نام پرینکا گاندھی واڈرا کا ہے، جنہیں جنرل سکریٹری کے عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے لیکن فی الحال انہیں کسی ریاست کا چارج یا کوئی دوسری ذمہ داری نہیں دی گئی ہے۔ وہ پچھلے پانچ سالوں سے اتر پردیش کے انچارج کا کردار ادا کر رہی تھیں۔
پارٹی کے جنرل سکریٹری اویناش پانڈے کو پرینکا گاندھی کی جگہ اتر پردیش کا نیا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ وینوگوپال تنظیم کے جنرل سکریٹری رہیں گے اور جنرل سکریٹری جے رام رمیش بھی پارٹی کے کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے انچارج رہیں گے۔
اجے ماکن پارٹی کے خزانچی کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ان کے ساتھ دو لیڈر ملند دیورا اور وجے اندر سنگھالا کو مشترکہ خزانچی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔رندیپ سنگھ سرجے والا سے مدھیہ پردیش کا چارج واپس لے لیا گیا ہے اور اب وہ صرف کرناٹک کے انچارج رہیں گے۔ ان کی جگہ جتیندر سنگھ کو مدھیہ پردیش کے انچارج کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ سنگھ پہلے ہی آسام کے انچارج کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ کو چھتیس گڑھ کا انچارج بنایا گیا ہے اور انہیں جنرل سکریٹری بنایا گیا ہے۔ جنرل سکریٹری کماری سیلجا کو چھتیس گڑھ سے ہٹا کر اتراکھنڈ کے انچارج کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ سکھجندر سنگھ رندھاوا راجستھان کے انچارج رہیں گے۔ بھرت سنگھ سولنکی کو جموں و کشمیر کے انچارج ہوں گے ۔
جی اے میر کو جھارکھنڈ کے ساتھ ساتھ مغربی بنگال کا اضافی چارج دیا گیا ہے ۔
پارٹی نے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ناصر حسین کو کانگریس صدر کے دفتر کا جنرل سکریٹری انچارج بنایا ہے جب کہ پرنب جھا کو کانگریس صدر کے دفتر میں کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کا سکریٹری انچارج بنایا گیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مطلع ابر آلود:کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری

Next Post

سولنہ سرینگر میں آتشزدگی‘شہری ہلاک ‘ بھائی زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی

سولنہ سرینگر میں آتشزدگی‘شہری ہلاک ‘ بھائی زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.