منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہاردک روہت کی جگہ ممبئی کے نئے کپتان ہوں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-17
in کھیل
A A
ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر

وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا

ممبئی// ) آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا جنہوں نے گجرات ٹائٹنز کو چھوڑ کر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آئندہ سیزن کے لیے ممبئی انڈینز (ایم آئی) میں واپسی کی ہے، کو ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
ہاردک نے 2022 میں نئی ​​تشکیل شدہ گجرات ٹائٹنز میں بطور کپتان شمولیت اختیار کی۔ ان کی قیادت میں فرنچائز نے اپنے پہلے ہی سیزن میں کامیابی حاصل کی جبکہ آئی پی ایل کے آخری سیزن میں گجرات ٹائٹنز کو سنسنی خیز فائنل میں چنئی سپر کنگز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ ممبئی انڈینس نے روہت شرما کی قیادت میں پانچ بار آئی پی ایل ٹرافی اپنے نام کی ہے، لیکن اس بار ممبئی نے پانڈیا پر بطور کپتان بھروسہ کیا ہے۔ روہت شرما 2013 میں ممبئی کے کپتان بنے تھے۔ ان کی قیادت میں ممبئی 2013، 2015، 2017، 2019 اور 2020 میں چیمپئن بنی۔ آئی پی ایل کے آخری سیزن میں ممبئی ٹائٹل میچ میں جگہ بنانے سے محروم رہی تھی۔
ممبئی انڈینز کے گلوبل ہیڈ آف پرفارمنس مہیلا جے وردھنے نے کہاکہ "یہ مستقبل کی تیاری کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔ ممبئی انڈینز کے پاس ہمیشہ ہی غیر معمولی قیادت رہی ہے، سچن سے لے کر ہربھجن سنگھ تک اور رکی پونٹنگ سے لے کر روہت شرما تک، جنہوں نے فوری کامیابی میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے، مستقبل کے لیے ٹیم کو مضبوط بنانے پر بھی نظر رکھی ہے۔ اس نظریے کے مطابق ہاردک پانڈیا آئی پی ایل 2024 کے سیزن کے لیے ممبئی انڈینز کی کپتانی سنبھالیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان کے خلاف آسٹریلیا نے 300 رنوں کی برتری حاصل کی

Next Post

شامی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر، چاہر نے نام واپس لیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر
کھیل

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر

2026-08-31
وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا
کھیل

وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا

2026-08-31
بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن ٹی-20 مقابلہ، دونوں ٹیموں کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز
کھیل

بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن ٹی-20 مقابلہ، دونوں ٹیموں کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز

2026-08-31
واشنگٹن سندر زخمی، ہرش دوبے تیسرے ون ڈے کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل
کھیل

واشنگٹن سندر زخمی، ہرش دوبے تیسرے ون ڈے کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل

2026-08-31
انگلینڈ کی شکست پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ، ہیری کین کے دفاعی کردار پر سوال
کھیل

انگلینڈ کی شکست پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ، ہیری کین کے دفاعی کردار پر سوال

2026-08-31
کھیل

دیسی کھیلوں کے فروغ پر غور، پروین گرگ کی مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ سے ملاقات

2026-08-31
کھیل

میں نہیں چاہتا کہ ساری توجہ مجھ پر ہو، میرے ساتھی ہی اصل ستارے ہیں: ایمیلیانو مارٹینیز

2026-08-31
کھیل

بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپئن شپ 2026 کی الٹی گنتی شروع، آفیشل ماسکوٹ پیکو اور اینتھم کی نقاب کشائی

2026-08-31
Next Post
سمیع کو ایشیا کپ ٹیم میں ہونا چاہیے تھا: سری کانت

شامی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر، چاہر نے نام واپس لیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.