منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس:اپوزیشن جماعتوں کا مفاد عامہ کے مسائل بحث کا مطالبہ

اسرائیل،فلسطین تنازعہ جیسے سلگتے ہوئے مسائل پر بات ہونی چاہیے /حکومت نے تمام پارٹیوں سے تعاون طلب کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-03
in مقامی خبریں
A A
تریپورہ میں درجہ فہرست قبائل سے متعلق ترمیمی بل پر پارلیمنٹ کی مہرثبت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

نئی دہلی//
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز سے قبل پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے ہفتہ کے روز آل پارٹی میٹنگ بلائی جس میں اجلاس کو بحسن وخوبی چلانے کیلئے اپوزیشن پارٹیوں سے تعاون طلب کیا گیا۔
اپوزیشن پارٹیوں نے حکومت سے مفاد عامہ کو یقینی بنانے کے لیے پارلیمنٹ میں عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر زیر بحث لانے کا مطالبہ کیا۔
کل جماعتی ملاقات کے دوران، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی لیڈر مایاوتی نے ملک میں ذات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ کیا۔ وہیں کانگریس نے کہا کہ منتخب نمائندوں کی رکنیت ختم کرنے کے مسئلے پر پارلیمنٹ میں جامع بحث ہونی چاہئے ۔ سماج وادی پارٹی نے کہا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے مسئلے پر بھی پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہئے ۔
حکومت کی جانب سے بلائے گئے کل جماعتی اجلاس میں اپوزیشن اور حکمراں اتحاد نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وقفہ صفر بہر صورت منعقد کیا جائے اور مفاد عامہ کے مختلف امور پر ایوان میں قلیل مدتی بحث کی جائے ۔
کل جماعتی میٹنگ کے بعد پرہلاد جوشی نے یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرمائی اجلاس ۴دسمبر سے۲۲دسمبر تک چلے گا۔ سیشن میں کل ۱۵نشستیں ہونی ہیں اور اس دوران۱۹ اہم بل لائے جائیں گے ۔
جوشی نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ اجلاس پرامن طور پر چلے اور پارلیمنٹ میں عوام کے مسائل پر بحث ہو، اجلاس سے قبل ایک آل پارٹی میٹنگ بلائی گئی جس میں کئی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں نے اپنے خیالات پیش کیے ۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ کل جماعتی اجلاس پارلیمنٹ لائبریری بلڈنگ میں منعقد ہوا جس میں۲۳ پارٹیوں کے۳۰رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن پارٹیوں نے وقفہ صفر کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ وقفہ صفر باقاعدگی سے ہوتا رہا ہے اور مستقبل میں بھی اسی طرح جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں نے اجلاس میں قلیل مدتی بحث کے مطالبے کا سوال بھی اٹھایا، اور حکومت سے درخواست کی کہ تعمیری بحث کے لیے ماحول برقرار رکھا جائے ۔
جوشی نے کہا کہ حکومت ہر موضوع پر بات چیت کے لیے تیار ہے ۔ گزشتہ اجلاس میں جب منی پور سے متعلق بحث کا مسئلہ اٹھایا گیا تو حکومت اس پر بحث کے لیے تیار تھی اور راجیہ سبھا میں بھی اس پر بحث کو قبول کر لیا گیا۔ ہم نے لوک سبھا میں کہا تھا کہ حکومت بحث کے لیے تیار ہے ۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بحث ضوابط کے مطابق ہونی چاہئے ۔ حکومت تمام مسائل پر بات کرنے کو تیار ہے ۔
آل پارٹی میٹنگ میں بی ایس پی نے ملک میں ذات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور ذات پات پر مبنی مظالم پر بھی پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پورے ملک میں ذات پر مبنی مردم شماری کرائے تاکہ سماج کے دلتوں، پسماندہ طبقات اور قبائلیوں کو انصاف مل سکے ۔
کانگریس لیڈر پرمود تیواری نے ترنمول ایم پی مہوا موئترا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ذریعہ منتخب کردہ کسی بھی نمائندے کی رکنیت ختم نہیں کی جانی چاہئے اور اس مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہئے ۔
سماج وادی پارٹی کے ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے کہا کہ سرمائی اجلاس کے دوران سماجی ہم آہنگی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے مسئلے پر بھی بات ہونی چاہئے ۔
ریولیوشنری سوشلسٹ پارٹی کے این کے پریما چندرن نے کہاکہ اجلاس کے دوران بے روزگاری‘مہنگائی‘اسرائیل‘فلسطین تنازعہ جیسے سلگتے ہوئے مسائل پر بات ہونی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ حکومت فوجداری قانون میں ہندی زبان کو فوقیت دے رہی ہے اور اجلاس کے دوران کئی ارکان نے اس پر اعتراض کیا۔ انہوں نے کہا کہ فوجداری قانون میں جس طرح کی ہندی زبان استعمال کی جا رہی ہے اس کا تلفظ جنوبی ہند کی ریاستوں کے لوگوں کے لیے مشکل ہے ۔
کل جماعتی اجلاس وزیر پارلیمانی امور نے بلایا تھا اور انہوں نے اجلاس کی صدارت بھی کی۔ اس میٹنگ میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر تجارت پیوش گوئل، کانگریس لیڈر جئے رام رمیش، گورو گوگوئی اور پرمود تیواری، ترنمول کانگریس کے سدیپ بندوپادھیائے ، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی فوزیہ خان، آر ایس پی لیڈر این کے پریم چندرن اور متعدد دیگر سینئر لیڈران موجود تھے ۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس پیر سے شروع ہو رہا ہے جس میں جوڈیشل کوڈ بل۲۰۲۳‘انڈین سول ڈیفنس کوڈ بل۲۰۲۳‘انڈین ایویڈینس بل۲۰۲۳‘ پوسٹ آفس بل۲۰۲۳سمیت تقریباً۱۵؍اہم بل ایوان میں پیش کیے جانے کا امکان ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راجوری:تلاشی کے دوران آئی ای ڈی برآمد:پولیس

Next Post

الیکشن کمیشن اور بی جے پی دونوں اسمبلی الیکشن میں تاخیر کے ذمہ دار:عمر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار
مقامی خبریں

داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار

2025-06-29
مقامی خبریں

جموں کے بشنوہ میں ایک شخص کی تحویل سے ہیرائن جیسا مواد بر آمد

2025-06-29
مقامی خبریں

سرینگر پولیس نے ایک منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کی

2025-06-29
Next Post
مرکز پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی دوسرا الیکشن کرانے کے موڈ نہیں:عمر عبداللہ

الیکشن کمیشن اور بی جے پی دونوں اسمبلی الیکشن میں تاخیر کے ذمہ دار:عمر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.