نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ (سی او پی-28) میں شرکت کرنے کے لیے آج رات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سب سے بڑے شہر دبئی جا رہے ہیں جہاں وہ متعددعالمی لیڈروں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے ۔
خارجہ سکریٹری ونے کواترا نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ مسٹر مودی آج رات یو اے ای روانہ ہوں گے جہاں وہ کل سی او پی-28 میں شرکت کریں گے ۔
مسٹر کواترا نے کہا، "مسٹر مودی کل شام کو ہندوستان واپس آنے سے پہلے ، یکم دسمبر کو چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔
سکریٹری خارجہ نے کہا کہ سی او پی-28 میں اپنے خطاب کے علاوہ، وزیر اعظم تین اعلیٰ سطحی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے ، جن میں سے دو کی میزبانی ہندوستان کر رہا ہے ۔ یہ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقد ہونے والا پہلا اعلیٰ سطحی پروگرام گرین کریڈٹ انیشیٹو کا آغاز ہے ۔
مسٹر کواترا نے کہا کہ وزیر اعظم متحدہ عرب امارات میں سی او پی-28 ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ کے موقع پر اپنے متعدد ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے ۔