سرینگر/27 نومبر
جموںکشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) آر آر سوائن کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں ملی ٹنسی کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے ۔
سوائن نے کہا کہ یہ جنگ تب ہی ختم ہوگی جب ایک طرف مان جائے کہ یہ کہیں نہیں پہنچی گی۔
ڈی جی پی کا ساتھ ہی کہنا تھا”ہماری دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی گر چہ ہمیں کبھی کبھی نقصان اٹھانا پڑتا ہے “۔
سوائن نے ان باتوں کا اظہار پیرکو یہاں گرد وارا چھٹی پادشاہی میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
ڈی جی پی نے کہا”دہشت گردی کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے یہ جنگ تب ہی ختم ہوگی جب ایک طرف مان جائے کہ یہ کہیں نہیں پہنچی گی“۔ان کا کہنا تھا”ہماری دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی خواہ ہمیں کبھی کبھی نقصان اٹھانا پڑتا ہے “۔
سوائن نے کہا کہ پولیس اس جنگ میں پیچھے نہیں ہٹی گی۔انہوں نے کہا”پولیس کا پیچھے ہٹنے کا سوال ہی نہیں ہے یہ بات صحیح ہے کہ اس میں نقصان ہوتا ہے لیکن ہماری کوشش یہ ہے کہ عوام کو کم سے کم نقصان پہنچے “۔
در اندازی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ در اندازی کہیں کم ہوتی ہے کہیں زیادہ ہوتی ہے ۔
گرو نانک دیو جی کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پولیس سربراہ نے کہا کہ اس مقدس موقع پر پولیس نے لوگوں کی خدمت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
سوائن نے کہا”گرو نانک جی کی مساوات، بھائی چارے اور ہمدردی کی تعلیمات آج کے دور میں بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہیں اور ہمیں اپنے آپ کو ان تعلیمات کے لئے دوارہ وقف کرنا چاہئے ۔“