بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکا کا افغان مہاجرین کی محفوظ آبادکاری کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-24
in عالمی خبریں
A A
افغانستان میں خواتین کوبااختیار بنانے کی ضرورت، اقوام متحدہ کے حقوق کی سربراہ مشیل بیچلیٹ کا بیان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لندن کی عدالت نے بلغاریہ کے چھ شہریوں کو روس کے لیے جاسوسی کے جرم میں قید کی سزا سنادی

اسرائیل اور حماس کے درمیان کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے: الثانی

امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ افغان مہاجرین اور سیاسی پناہ کے متلاشیوں کی حفاظت اور مؤثر آبادکاری کو ترجیح دے۔
یہ بیان ان خدشات کے تناظر میں سامنے آیا ہے کہ جلدبازی یا غیراخلاقی انداز میں ملک بدری ان افراد کی زندگیوں کے لیے ایک اہم خطرہ بن سکتی ہے۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے منگل کی سہ پہر کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ ہماری سب سے بڑی تشویش خطرے سے دوچار افراد کی حفاظت ہے۔
پناہ گزینوں کو درپیش صورتحال کے پیش نظر مشترکہ ذمہ داری کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے آبادکاری کے عمل میں حائل پیچیدگیوں کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ مہاجرین اور پناہ کے متلاشیوں کی محفوظ اور مؤثر آبادکاری کو یقینی بنانا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔
میتھیو ملر نے کہا کہ ہم اپنے تمام شراکت داروں کے ساتھ پاکستان سمیت تمام ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ مہاجرین اور پناہ گزینوں کے ساتھ ذمہ دارانہ سلوک اختیار کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان کے تمام پڑوسیوں کو بھرپور ترغیب دیتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی تحفظ کے خواہاں افغانوں کو اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دیں اور انہیں معاونت فراہم کرنے کے لیے انسانی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ رابطہ قائم کریں۔
بدلتی صورتحال کے ساتھ ساتھ امریکا اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات میں مہاجرین کی دوبارہ آبادکاری کے عمل میں درپیش چیلنجز مرکزی حیثیت اختیار کرگئے ہیں۔
میتھیو ملر نے امریکی ویزوں کے منتظر افراد کے تحفظ کے بارے میں خاص طور پر تشویش کا اظہار کیا، تاہم امریکا کو پاکستان یقین دہانی کروا چکا ہے کہ وہ امریکی ویزوں کے منتظر 25 ہزار افغان مہاجرین کو ملک بدر نہیں کرے گا۔
میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان میں اعلان کردہ پیکج 4 اہم اقدامات کی حمایت کرتا ہے جس میں انسداد دہشت گردی کی تربیت کے لیے 20 لاکھ ڈالر، سیلاب سے متاثرہ 10 تھانوں کی مرمت کے لیے 20 لاکھ ڈالر، 10 نئے تھانوں کی تعمیر کے لیے 20 لاکھ ڈالر جبکہ حفاظتی سامان کی خریداری کے لیے اضافی ڈھائی لاکھ ڈالر شامل ہیں۔
اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم عمران خان سے امریکی سفیر کی مبینہ ملاقات کے بارے میں پاکستانی میڈیا رپورٹس پر ردعمل دیتے ہوئے میتھیو ملر نے پاکستان یا کسی دوسرے ملک میں سیاسی عہدے کے امیدواروں کے حوالے سے امریکی مؤقف کو دہرایا۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راہل گاندھی 25نومبر کو تلنگانہ میں انتخابی مہم چلائیں گے

Next Post

سنکیانگ میں مساجد کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آگئی؛ ہیومن رائٹس واچ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی
عالمی خبریں

لندن کی عدالت نے بلغاریہ کے چھ شہریوں کو روس کے لیے جاسوسی کے جرم میں قید کی سزا سنادی

2025-05-14
عالمی خبریں

اسرائیل اور حماس کے درمیان کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے: الثانی

2025-05-14
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ نے امریکا میں ادویات کی قیمتوں میں کمی کے حکم نامے پر دستخط کردیے

2025-05-14
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

اقوام متحدہ کی وارننگ

2025-05-14
یوکرین خوفناک اقدام کرسکتا ہے، روس کا انتباہ
عالمی خبریں

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

2025-05-13
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

2025-05-13
امریکا اور چین میں کشیدگی دنیا کو تباہ کرسکتی ہے: کسنجر
عالمی خبریں

امریکا اور چین نے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا

2025-05-13
سوڈان، سیلاب اور طوفان سے 99 افراد لقمہ اجل
عالمی خبریں

کانگو میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک

2025-05-13
Next Post
چین سے نمٹنے کیلئے فوری، طویل المدتی منصوبہ بندی ضروری :اسٹریٹجک تجزیہ کار

سنکیانگ میں مساجد کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آگئی؛ ہیومن رائٹس واچ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.