جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بیک ٹووِلیج کا پانچواں مرحلہ :چیف سیکریٹری کی دورہ کرنے والے اَفسران اور پی آر آئیز سے بات چیت

خود روز گار سکیموں کو مکمل کرنے پر زور‘افسران پانچویں مرحلے میں عملی طور پر ۱۰فیصد پنچایتوں کا دورہ کریں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-08
in مقامی خبریں
A A
’چھوٹے مکان اور چھوٹے تاجر ٹیکس سے مستثنیٰ‘

Mehta

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

جموں/
چیف سیکریٹری ‘ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے بیک ٹو وِلیج پروگرام کے پانچویں مرحلے کے سلسلے میں آج جموں وکشمیر حکومت کے مختلف فلیگ شپ پروگراموں کے بارے میں شرکت ، رَسائی اور رائے کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کرنے والے پرابھاری افسران، پی آر آئی ممبران، لائن ڈیپارٹمنٹوں کے فیلڈ افسران اور عام لوگوں کے ساتھ بات چیت کی۔
چیف سیکریٹری نے بات چیت کے دوران مختلف سکیموں بشمول جل جیون مشن، مشن یوتھ، پردھان منتری آواس یوجنا، امرت سروور، سوچھ بھارت مشن، خود روزگار سکیموں وغیرہ کے تحت عملائے گئے کاموں کے معیار کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ اُنہوں نے پنچایت سطح پر مختلف خدمات جیسے تعلیمی معیار، صفائی ستھرائی کی صورتحال، جموںوکشمیر نشہ مُکت اور جے جے ایل کے تحت پانی کی فراہمی کے معیار کا عوامی جائزہ لینے کے لئے کہا۔
ڈاکٹر مہتانے پربھاری افسران پر زور دیا کہ وہ بی ٹو وی فائیو کے دوران ترجیح دیئے جانے والے۱۳۷ ڈیلیوری ایبل پوائنٹس پر بیداری پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دیں اور اَب تک حاصل کی گئی کامیابیوں کو حاصل کرنے اور اُٹھائے گئے مطالبات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ مسائل کے فوری حل میں پرابھاری افسران کی مکمل تعاون کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ ان۱۳۷ مقاصد کی تکمیل اوّلین ترجیح ہے اور پرابھاری افسران سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں۔
چیف سیکریٹری نے پی اوز سے کہا کہ وہ ایسے مواقع تلاش کرنے والے نوجوانوں کی نشاندہی کریں اور طلب کو پورا کرنے کے لئے اپنے متعلقہ محکموں کے ذریعے اپنے منصوبوں کی رہنمائی کریں۔ اُنہوں نے اُن سے مزید کہا گیا کہ وہ سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی)، مائیکرو سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ایز)، پی اے سی ایس اور ممکن سکیم کے تحت کوریج میں مدد کو یقینی بنائیں۔ متعلقہ محکموں کو واضح ہدایات دی گئیں کہ وہ نوجوانوں کو اپنے سیلف ایمپلائمنٹ یونٹوں کو قائم کرنے میں مددکرنے کے لئے تربیت اور فائنانسنگ سمیت ہر ممکن مدد فراہم کریں۔
ڈاکٹر مہتا نے دورہ کرنے والے افسران سے کہا کہ وہ جے جے ایم پر خصوصی توجہ دیں۔ اُنہوں نے اس سکیم کے تحت پانی کے منصوبوں کی باقاعدگی سے نگرانی کا اعادہ کیا تاکہ ہر پنچایت کے رہائشیوں کو سال بھر معیاری پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔
اِس موقعہ پر جانکاری دی گئی مختلف محکموں کی جانب سے پیش کردہ خدمات ہیں جن تک۱۰۷۵ آن لائن موبائل فونز کے ذریعے بغیر کسی پریشانی کے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ دورہ کرنے والے افسران سے کہا گیا کہ وہ ان تمام خدمات کے بارے میں بیداری کو فروغ دیں۔
چیف سیکریٹری نے تمام پرابھاری افسران کو ہدایات جاری کی کہ وہ پی ایم غریب کلیان انا یوجنا، پی ایم آواس یوجنا، پی ایم اجولا یوجنا، پی ایم وشوکرما، پی ایم کسان سمن، کسان کریڈٹ کارڈ، پی ایم پرنم پر زور دیں۔
اِستفساری سیشن کے دوران جن بھاگیداری پورٹل کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور نوڈل افسروں نے اپنی مختص کردہ پنچایتوں میں جاری پروگراموں کے بارے میں عوامی معلومات کی آسانی کا مظاہرہ کیا۔
چیف سیکریٹری نے جاری منصوبوں کی عوامی نگرانی کو فروغ دینے میں اس طرح کے پورٹل کے کردار کی سراہنا کی ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ممبئی حملوں کے بعد سونیا گاندھی کے کہنے پر منموہن سنگھ نے خاموشی اختیار کی :ٹھاکر

Next Post

ٹارگیٹ کلنگ :معلومات دینے کیلئے دس لاکھ روپے انعام

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’راجوری پونچھ میں دہشت گردی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں‘
اہم ترین

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

2026-05-24
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
اہم ترین

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

2026-05-22
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

 پونچھ میں دراندازی کی  کوشش میں دہشت گرد ہلاک

2026-05-13
چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘
اہم ترین

 پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں:فوج

2026-05-08
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ایل او سی پر انسدادِ دراندازی کا جائزہ‘ اعلیٰ فوجی افسر کا اکھنور سیکٹر کا دورہ

2026-04-14
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
اہم ترین

دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بعد کٹھوعہ میں تلاشی مہم

2026-04-14
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی  سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

2026-03-26
نوشہرہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دہشت گرد ہلاک
اہم ترین

ایل او سی کے قریب بارہمولہ میں گولہ ناکارہ بنا دیا گیا

2026-03-26
Next Post
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ

ٹارگیٹ کلنگ :معلومات دینے کیلئے دس لاکھ روپے انعام

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.