منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

نیتی آیوگ اٹل انوویشن مشن ریاستی سطح کی اختراعی ورکشاپ کی میزبانی کرے گا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-03
in قومی خبریں
A A
نیتی آیوگ کا مقصد 2030 تک ہندوستان کی 50 فیصد غربت کو کم کرنا ہے : ڈاکٹر سمن بیری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی//ہندوستان بھر میں اختراعی اور کاروباری ماحولیات کو فروغ دینے اور پروان چڑھانے کے ایک اسٹریٹجک اقدام میں اٹل انوویشن مشن ریاستی سطح کے اختراعی ماحولیاتی نظام کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ماہرین کے باہمی تبادلہ خیال پر مبنی ایک ورکشاپ کا اہتمام کرنے کے لیے تیار ہے ۔
آئندہ 6 سے 8 نومبر تک ’’بلڈنگ اسٹیٹ لیول انوویشن ایکو سسٹم پروگرام انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ بنگلور (آئی آئی ایم بنگلور) کی پرشکوہ عمارت میں منعقد ہونے والاہے ۔ یہ سہ روزہ اجتماع ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرے گا تاکہ وہ ہندوستان بھر میں اپنے اپنے علاقوں میں جدت طرازی اور انٹرپرینیورشپ(آئی اینڈ ای) کو فروغ دینے کے لیے پروگراموں کاانعقاد کریں ، معلومات کا تبادلہ کریں اور حکمت عملی تیار کریں۔
مشن ڈائریکٹر اٹل انوویشن مشن ڈاکٹر چنتن ویشنو نے جمعرات کو یہاں تقریب سے پہلے منعقد کی جانے والی ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’عالمی اختراعی انڈیکس میں ہندوستان کی حالیہ پیش رفت، یعنی81 ویں سے 40 ویں مقام تک پہنچ جانا، ملک کی وسیع اختراعی صلاحیت کو واضح کرتی ہے ۔ اس قابل ذکر رفتار کو جاری رکھنے اور ٹاپ 25 میں شامل ہونے کے لیے یہ ضروری ہے کہ ہندوستان کی متنوع ریاستیں اپنی مخصوص طاقتوں اور مقامی سیاق و سباق کے مطابق لچکدار اختراع کاری اور کاروباری ( آئی اینڈ ای) ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے تعاون کریں۔ یہ ماحولیاتی نظام علاقائی صنعتوں کو مضبوط بنانے ، اقتصادی ترقی کو تحریک دینے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں‘‘۔
مسٹر چنتن ویشنو نے مزید کہا کہ ہندوستان بھر کی ریاستیں پہلے ہی مضبوط اختراع کاری اور کاروباری ( آئی اینڈ ای) ماحولیاتی نظام کی تعمیر کا سفر شروع کر چکی ہیں، ان ریاستوں کو اپنے پروگراموں کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں مرکزی حکومت کے اقدامات سے تعاون حاصل رہاہے ۔ نتیجتاً ریاستی سطح کے ماڈلز کی ایک بڑی تعداد سامنے آئی ہے ، جن میں سے ہر ایک اپنی معلومات اور کارنامے پیش کرتا ہے ۔ تاہم، ریاستی سطح کی اس ورکشاپ کو ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے درمیان باہمی طور پر تجربات سے استفادہ کرنے کی طاقت کو بروئے کار لانے کے لیے احتیاط سے ڈیزائن کیا گیا ہے ، جس سے ان کے متعلقہ ریاستی سطح کے اختراع کاری اور کاروباری ( آئی اینڈ ای) ماحولیاتی نظام کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ عزم کو فروغ دیا جاسکے ۔
اس ورکشاپ کا مقصد ریاستی سطح کے ہر ماحولیاتی نظام کو آگے بڑھانے کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس ہنر کو سیکھنے کی طاقت کو فروغ دینا ہے ۔
ریاستی/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی سطح کی جدت طرازی اور انٹرپرینیورشپ ماڈلز کے اشتراک کے علاوہ شرکاء خیالات، حکمت عملیوں اور تجربات کا تبادلہ کریں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ کامیاب نفاذ اور اختراعی ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے حوالے سے حاصل کردہ علم کی نمائش کریں گے ۔
مزید برآں، ورکشاپ کا مقصد ریاستی اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی سطح کے ماحولیاتی نظام تشکیل دینے والوں کا ایک متحرک نیٹ ورک بنانا ہے جو تعاون، خیالات کا تبادلہ، اور ترقی کو ورکشاپ کے مرحلے سے آگے تک لے جا سکتے ہیں۔ ورکشاپ کے دوران شرکاء کرناٹک کے اختراعی ماحولیاتی نظام کے کچھ حصوں کا بھی دورہ کریں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی حکومت نے سسودیا پر پی ایم ایل اے مسلط کیا، اس لیے انہیں ضمانت نہیں مل رہی ہے : اے اے پی

Next Post

بی جے پی کے اشارے ای ڈی کا سمن بھیجا گیا: کیجریوال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال

بی جے پی کے اشارے ای ڈی کا سمن بھیجا گیا: کیجریوال

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.