اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

دفعہ ۳۷۰ کا ذکر …آخر کب تک ؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-11-02
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

اجی کون کہتا ہے کہ دفعہ ۳۷۰ کو زمین بوس کیا گیا ہے اور… اور اس کو زمین بوس کئے ہوئے چار پانچ سال ہو گئے ہیں…جو کوئی بھی ایسا کہہ رہا ہے ‘جھوٹ کہہ رہا ہے اور… اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں کہہ رہا ہے کہ …کہ سچ تو یہ ہے کہ دفعہ ۳۷۰ کہیں نہیں گئی ہے وہ ہمارے بیچ میں موجود ہے اور… اورسو فیصد ہے ۔ وہ کیا ہے کہ ایسا کوئی بھی دن نہیں گزرتا ہے جب دفعہ ۳۷۰ کی بات نہیں ہو تی ہے‘اس کا ذکر ’خیر‘ نہیں ہو تا … جس کے بھی منہ میں زبان ہے‘ وہ روز دفعہ ۳۷۰ کے بارے میں کچھ نہ کچھ کہتا ہی رہتا ہے… اپنے مودی جی سے لے کر امیت بھائی شاہ اور… اور امیت بھائی شاہ سے لے کر راج ناتھ سنگھ جی … راج ناتھ سنگھ جی سے لے کر اپنے ایل جی سنہا صاحب تک اور… اور اب اپنے نائب صدر جمہوریہ شریمان دھنکھر جی بھی اس فہرست میں شامل ہو گئے ہیں… ایک بھی موقع جانے نہیں دیا جارہا ہے جب ان حضرات کو دفعہ ۳۷۰ کی یاد نہیں آ تی ہے… اگر انہیں دفعہ ۳۷۰ اتنی ہی محبوب اور پیاری تھی تو… تو انہوں نے پھر اسے منسوخ کیا ہی کیوں؟روز گزشتہ سردار ولبھ بھائی پنتھ کا یوم پیدائش تھا تو… تو کسی کو سردار یاد آئے یا نہیں لیکن… لیکن دفعہ ۳۷۰ کی یاد ضرورآئی ۔ اپنے مودی جی کو بھی جن کا جاننا اور ماننا تھا کہ … کہ دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی سے لوگ… جموں کشمیر کے لوگ آزادانہ طور پر رہ رہے ہیں… راج ناتھ سنگھ جی کاکہنا تھا کہ اگر کشمیر سردار کے سپرد کیا جاتا تو… تو دفعہ ۳۷۰ ہوتی ہی نہیں… نائب صدر کا فرمانا تھا کہ کشمیر میں جتنے بھی مسائل تھے اس لئے تھے کہ … کہ دفعہ ۳۷۰ تھی… اگر دفعہ ۳۷۰ نہیں ہو تی تو… تو مسائل بھی نہیں ہو تے ۔اور … اور اپنے ایل جی صاحب کا تو… تو ایک ہی کام ہے‘ دفعہ ۳۷۰ کا ورد کرنا… اس کی مالا جھپنا… دن میں جتنی بار سنہا صاحب اس دفعہ کا نام لیتے ہیں …یاد کرتے ہیں… اگراتنی بار یہ جناب اپنے خالق و مالک کو یاد کریں گے تو… تو ان کا یہ جیون کامیاب ہو جائیگا اور… اور سو فیصد ہو جائیگا ۔ بچپن میں جب ہم چھینکتے تھے تو… تو کہاجاتا تھا کہ کوئی ہمیں یاد کررہا ہے… اگر سچ میں ایسا ہو تو… تو سوچ لیجئے کہ دفعہ ۳۷۰ کا کیا حال بے حال ہوا ہو گا کہ…کہ یہ بے چاری گزشتہ چار پانچ سال سے چھینک رہی ہو گی۔ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی میں حالیہ حملوں کے بعد سرینگرمیں سکیورٹی انتظامات مزید سخت

Next Post

کچھ توشرم کرو

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کچھ توشرم کرو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.