چنائی //پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اپنے ون ڈے کیریئر میں 2 ہزار رنز مکمل کرلئے۔
جمعہ کو چنائی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں محمد رضوان نے مارکو جانسن کو چوکا لگا کر یہ سنگ میل عبور کیا، رضوان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 31 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں دو ہزار رنز مکمل کرنے کا کارنامہ65 اننگز کھیل کر انجام دیا۔ محمد رضوان رواں ورلڈ کپ کے 6 میچوں میں 333 رنز بنا چکے ہیں جبکہ جنوبی افریقی اوپنر کوئنٹن ڈی کوک 407 رنز کے ساتھ اب تک رواں ورلڈ کپ کے ٹاپ سکورر ہیں۔