جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، 5 ملی ٹینٹ ہلاک: اے ڈی جی پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-26
in ٹاپ سٹوری
A A
پونچھ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ جنگجو ہلاک‘کارروائی جاری :فوج

LOC

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

سرینگر/۲۶اکتوبر
شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں جاری تصادم آرائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے پانچ ملی ٹینٹوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بتایا کہ مژھل سیکٹر میں لشکر طیبہ سے وابستہ پانچ ملی ٹینٹ مارے گئے ۔ انہوں نے کہاکہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے ۔
اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں لشکر طیبہ سے وابستہ پانچ ملی ٹینٹوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور فوج نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں جمعرات کی صبح آپریشن شروع کیاجس دوران ملی ٹینٹوں اور فورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
ذرائع کے مطابق گولیوں کا تبادلہ رک جانے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پہلے دو اور بعد ازاں مزید تین مشتبہ ملی ٹینٹوں کی لاشیں برآمد کیں۔
جاں بحق ملی ٹینٹوں کی شناخت اور ان کی تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے ۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے ایکس پر جاکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سرحدی ضلع کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں پانچ ملی ٹینٹ مارے گئے جن کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی گئی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے ۔
قبل ازیں فوج کی چنار کور کے ایک ترجمان نے’ایکس‘پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘فوج، جموں و کشمیر پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے 26 اکتوبر 2023 کو کپوارہ میں ایل او سی پر ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا’۔
دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز مژھل سیکٹر میں پانچ ملی ٹینٹوں کی ہلاکت کے بعد ایل او سی پر چوکسی بڑھائی گئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ سرحدوں پر تعینات افواج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ذرایع کا کہنا ہے کہ خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے سیکورٹی ایجنسیوں کو اطلاع ملی ہے کہ برف باری سے قبل ملی ٹینٹ اس طرف آنے کی کوشش کر سکتے ہیں جس کے پیش نظر سرحدوں پر مزید چوکسی بڑھائی جائے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر رات کی پیٹرولنگ بڑھائی گئی ہے تاکہ دہشت گردوں کی جانب سے اس طرف آنے کی کوششوں کو ناکام بنایاجاسکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایل جی منوج سنہا نے کشمیر ڈویڑن کی کامیابی حاصل کرنے والی خواتین کو اعزاز سے نوازا

Next Post

یو ٹی کا یوم تاسیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

یو ٹی کا یوم تاسیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.