اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فرانس اور بھارت کا یوکرین میں مظالم فوری ختم کرنے کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-07
in عالمی خبریں
A A
مودی نے ڈانڈی مارچ کی برسی پرمہاتما گاندھی اوردیگران کو خراج عقیدت پیش کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

فرانس اور بھارت نے یوکرین میں فوری طور پر مظالم ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا تاہم بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر اپنے پڑوسی ملک پر روسی جارحیت کی مذمت نہیں کی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق بھارت، جو کہ زیادہ تر فوجی ساز و سامان روس سے درآمد کرتا ہے، کی طویل عرصے سے مغرب اور ماسکو کے معاملے پر سفارتی کشمکش جاری ہے اور خاص طور پر روسی جارحیت کی مذمت سے انکار کرتا آیا ہے اور اس نے روس کی جانب سے یوکرین پر کارروائیوں کے خلاف اقوام متحدہ میں ووٹ بھی نہیں ڈالا۔مودی اور فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے فرانس میں بات چیت اور عشایے کے بعد مشترکہ بیان میں کہا کہ فرانس اور بھارت، یوکرین میں جاری انسانی بحران اور مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔
دونوں ملکوں نے غیر واضح طور پر اس حقیقت کی مذمت کی کہ یوکرین میں عام شہری مارے گئے ہیں اور یوکرین میں فوری طور پر مظالم ختم کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ دونوں فریق ایک دوسرے کے قریب آسکیں اور مذاکرات اور سفارتکاری کو فروغ مل سکے اور لوگوں کی پریشانیوں کا فوری طور پر خاتمہ ہوسکے۔تاہم صرف فرانس نے یوکرین کے خلاف روسی افواج کی غیر قانونی اور بلاجواز جارحیت کی مذمت کی۔
دونوں ملکوں نے کہا کہ وہ مربوط اور کثیرالجہتی انداز میں جواب دیں گے، یہ تنازع عالمی خوراک کے بحران کے خطرات کو بڑھا دے گا کیونکہ یوکرین گندم پیدا کرنے واالا دنیا کا اہم ملک ہے۔
میکرون کے دفتر نے ملاقات سے قبل بتایا کہ وہ مودی کو عالمی نظام کے لیے یورپی یونین سمیت ایشیا کو جنگ کے منفی نتائج سے آگاہ کریں گے۔حکام نے بتایا کہ فرانس، بھارت کو روسی ہتھیاروں اور توانائی سے ہٹ کر متبادل رسد کے لیے مدد کرنا چاہتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ بھارت کو کوئی راستہ نہ ملنے کے لیے چھوڑنا نہیں ہے بلکہ حل پیش کرنا ہے۔یورپ کے دورے پر موجود نریندر مودی نے صحافیوں کو جرمن چانسلر اولاف شولز سے ملاقات کے بعد بتایا تھا کہ اس جنگ کا فاتح کوئی نہیں ہوگا ۔
لیکن نقصان ہر کسی کا ہوگا۔رانسیسی صدارتی محل (اِلیسی) نے کہا کہ میکرون کے مودی کے ساتھ تعلقات میں انتہائی گرمجوشی ہے، مودی نے 2017 سے اب تک تین بار فرانس کا دورہ کیا ہے جبکہ فرانسیسی رہنما نے 2018 میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔

مودی نے میکرون کو دوبارہ بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی تاکہ دفاعی ٹیکنالوجی اور صاف توانائی پر منتقلی پر تعلقات کو مزید مضبوط کیا جاسکے۔

جب مودی الیسی محل پہنچے تو دونوں رہنما بغل گیر ہوئے اور تصاویر بنوائیں، میکرون کی اہلیہ بریگیٹ نے بھی مودی کا استقبال کیا۔

متعلقہ

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

اجلاس میں جاتے وقت حکام نے فرانس کے بھارت کے ساتھ تعلقات کو ’بھروسہ مند‘ قرار دیا اور مشترکہ بیان میں اس بات کی توثیق کی گئی کہ دونوں ممالک اسٹریٹیجک فرانس۔بھارت شراکت داری کو مضبوط کرنے کے خواہشمند ہیں خاص طور پر بھارت ۔ بحرالکاہل خطے میں۔

فرانس کا اس خطے میں مقام حاصل کرنا اس لیے بھی ضروری ہے کہ برطانیہ، امریکا اور آسٹریلیا نے گزشتہ سال ’اے یو کے یو ایس‘ سیکیورٹی معاہدہ کیا تھا، اس شراکت داری نے کینبرا کی اگلی جنریشین کی فرانسیسی آبدوزیں فراہم کرنے کا منافع بخش معاہدہ ختم کر دیا تھا۔

بھارت، فرانس سے درجنوں رافیل جنگی جہاز اور چھ آبدوزیں خرید چکا ہے اور پیرس کے ساتھ سول نیوکلیئر پروجیکٹ میں تعاون کر رہا ہے۔

فرانس کی سرکاری ملکیتی توانائی کی بڑی کمپنی ’ای ڈی ایف‘ بھارت کے مغربی ساحل جیتپور میں 6 جدید ای پی آر ری ایکٹرز تعمیر کرنا چاہتا ہے۔

الیسی نے کہا کہ وہ اس معاہدے کے لیے زور دے رہا ہے جو میکرون کے گزشتہ ماہ دوبارہ انتخاب سے قبل کیے جانے والے وعدے کے مطابق ہے کہ وہ فرانس کی جوہری صنعت کو جدید اور پرانے پاور پلانٹس کو تبدیل کریں گے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مسجد اقصیٰ میں ایک بار پھر جھڑپیں شروع، 2 افراد زخمی

Next Post

کورونا سے ڈیڑھ کروڑ ہلاکتیں ہوئیں، عالمی ادارہ صحت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شمالی کوریا دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دے گا: کم جونگ ان
عالمی خبریں

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

2025-05-10
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

2025-05-10
کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد
عالمی خبریں

کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد

2025-05-10
راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیل کی غزہ پر بمباری
عالمی خبریں

اسرائیل کے جنوبی لبنان پر شدید فضائی حملے۔ شہریوں میں خوف و ہراس

2025-05-10
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
Next Post
چین: منہدم عمارت کے ملبے سے 132 گھنٹے بعد ایک عورت زندہ نکال لی گئی

کورونا سے ڈیڑھ کروڑ ہلاکتیں ہوئیں، عالمی ادارہ صحت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.