پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

امریکہ ‘اسرائیل اور…

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-10-21
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

مسلمانوںکی ایک اچھی خاصی تعداد امریکہ کو پسند نہیں کرتی ہے ۔ کیوں نہیں کررہی ہے‘اس کو سمجھنے کیلئے ہمیں زیادہ ذہانت درکار نہیں ۔ غزہ میں اس وقت جو رہا ہے … اور جو ہورہا ہے اس پر امریکی روویہ کافی ہے اس بات کو سمجھنے کیلئے مسلمانوں کا امریکہ کے تئیں ایسا رویہ کیوں ہے ۔امریکہ ایسا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا ہے جو مسلمانوں کیخلاف ہو‘گرچہ اس کا دعویٰ کچھ اور ہی ہے۔اسرائیل گزشتہ دو ہفتوں سے معصوم اور نہتے فلسطینیوں کے ساتھ کررہا ہے ‘دنیا وہ دیکھ رہی ہے … خاموشی سے ہی سہی لیکن دیکھ رہی ہے۔اور امریکہ‘اسرائیل سے کیا کررہا ہے ‘ معصوموں کی نسل کسی‘ ان کے قتل عام سے ہاتھوں کو رنگنے کے باجود امریکہ اس کی پشت پر کیسے کھڑا ہے‘ مسلمان حکمران نہ سہی لیکن عام مسلمانوں کو وہ بھی نظر آرہا ہے ۔ امریکہ فلسطین مسئلہ کو حل کرنے کیلئے جو جانبدارنہ رول ادا کررہا ہے اس کے بعد انکل سام کو اس بات کی امید بالکل بھی نہیں رکھنی چاہیے کہ اس کے تئیں مسلمانوں کی نفرت پیار و محبت میں بدل جائیگی … بھیا ایسا نہیںہوسکتا ہے ۔ اور اس لئے نہیں ہو سکتا ہے کہ ایک آزاد اور خود مختار فلسطین ریاست کے قیام میں اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکہ کا جانبدارانہ رول بھی ایک رکاوٹ بنا ہوا ہے ۔ امریکہ کا اسرائیل کے آگے سر تسلیم خم کرنے سے فلسطین اور اسرائیل میں بات چیت کے درجنوںادوار اب تک بے نتیجہ ثابت ہوئے ہیں ۔امریکہ مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر رکوانے میں ناکام ہوا ہے اور اس لئے ناکام ہوا ہے کہ اس میں ان تعمیرات کو روکنے کا سیاسی عزم موجود نہیںہے… سیاسی عزم اس لئے موجود نہیںہے کیونکہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے مطابق امریکہ ہی اسرائیل کا مہربان بھی ہے …جو اس وقت ایک بار پھر ثابت ہو رہا ہے …معصوم فلسطینیوں ‘ جن میں بچوں کی ایک خاصی تعدا د ہے کی نسل کشی سے ثابت ہو رہا ہے ۔سچ تو یہ ہے کہ ایک آزاد فلسطین ریاست کے قیام میں امریکہ اسرائیل سے بھی بڑی رکاوٹ ہے اور جب تک یہ رکاوٹ حائل رہے گی امریکہ کے تئیں مسلمانوں میں نفرت رہے گی ۔ امریکہ اور مسلمانوں میں یہی رکاوٹ بہتر تعلقات میں سب سے بڑی رکاوٹ کے طو ر حائل رہے گی۔اور یہ بھی سچ ہے کہ یہ رکاوٹ ہٹنے کا نام نہیں لے رہی ہے … اس دن سے تو بالکل بھی نہیں جس دن سے وائٹ ہاؤس پر ٹرمپ … ڈونالڈ ٹرمپ نے قبضہ کیا ‘ وہ دن اور آج کا دن  …ٹرمپ کے بعد جو بائیڈن کی حکومت نے بھی یہ بات واضح کرنے میں کوئی کثر باقی نہیں رکھ چھوڑی کہ اس کا جھکاؤ بھی اسرائیل کی طرف ہے اور… اور وہ اس کے ناجائز مفادات کوتحفظ فراہم کرتی رہے گی… فلسطینیوں کے جائز مفادات کی قیمت پر ۔ ہے نا ؟
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس

Next Post

سیاحوں کی آمد ریکارڈ توڑتوہے

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

سیاحوں کی آمد ریکارڈ توڑتوہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.